ETV Bharat / bharat

کیرالا میں زیکا وائرس کا ایک اور معاملہ، 73 سالہ خاتون مثبت - کیرالا میں زیکا وائرس کا ایک اور معاملہ

کیرالا میں زیکا وائرس کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پیر کےروز ایک اور زیکا وائرس کیس کی تشخیص ہوئی۔ اس کے بعد ریاست میں کیسز کی کل تعداد 19 ہوگئی ہے۔

کیرالا میں زیکا وائرس کا ایک اور معاملہ، 73 سالہ خاتون مثبت

author img

By

Published : Jul 12, 2021, 7:42 PM IST

کورونا دور میں ایک نئے وائرس کے سامنے آنے سے کیرالہ میں لوگ خوفزدہ ہیں۔ کیرالہ میں زیکا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے۔ تازہ طور پر 73 سالہ خاتون زیکا وائرس مثبت پائی گئی ہے۔ اس سے ریاست میں درج کیسز کی کل تعداد 19 ہو گئی ہے۔ دوسری طرف، کیرالہ کے محکمہ صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جانچ کے لئے بھیجے گئے پانچ نمونے منفی پائے گئے ہیں۔

اتوار کے روز، ایک بچی سمیت تین افراد کے زیکا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔ اس تناظر میں، ریاستی حکومت ٹیسٹز کی تعداد بڑھانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ ریاست کے چار میڈیکل کالجوں میں 2100 ٹیسٹنگ کٹس دستیاب رکھی گئیں۔اس سلسلے میں اسپتالوں کو حاملہ خواتین کے ساتھ بخار اور بدن درد کے شکار مریضوں کی اسکریننگ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس تناظر میں، مرکز نے طبی افسران کے ساتھ ماہرین کی ٹیمیں کیرالہ روانہ کردی ہیں۔ ایمس کے ڈاکٹروں کی چھ رکنی ٹیم وہاں کی صورتحال کی نگرانی کرے گی اور ریاستی حکومت کے ساتھ تعاون کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.