ETV Bharat / bharat

Kavi Sammelan in Barabanki: سیاسی جماعتیں لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہیں، ڈاکٹر وشنو سکسینا

ہندی کے مشہور شاعر ڈاکٹر وشنو سکسینا نے کہا کہ بھارت میں علیٰحدگی پسندوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ان کے مطابق بھارت میں سب ایک ہیں۔ تاہم سیاسی مفاد اور ووٹ بینک کے لئے تقسیم کی سیاست کی جا رہی ہے۔ Kavi Sammelan In Barabanki

author img

By

Published : Jul 31, 2022, 4:11 PM IST

سیاسی جماعتیں لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہیں: ڈاکٹر وشنو سکسینا

بارہ بنکی: ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سنیچر کی رات ایک 'کوی سمیلن' کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہندی کے مشہور شاعر ڈاکٹر وشنو سکسینا نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک گلستان کی طرح ہے جہاں مختلف قسم کے پھول کھلے ہوئے ہیں اور اس گلستان کی خوبصورتی انہیں رنگ برنگے پھولوں سے ہے۔ جو لوگ تقسیم ہند کی بات کرتے ہیں، ان کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ Kavi Sammelan Was Organized In Barabanki

انہوں نے کہا کہ بھارت میں علیٰحدگی پسندوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ان کے مطابق بھارت میں سب ایک ہیں۔ تاہم سیاسی مفاد اور ووٹ بینک کے لیے یہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تہذیب و تمدن اور ثقافت کو محفوظ رکھنے میں ادبی نشست، مشاعرے اور کوی سمیلن کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادبی تقریبات ہماری تہذیب و تمدن اور ثقافت کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حرف صرف حرف نہیں ہوتے بلکہ وہ احساسات ہوتے ہیں، اس لیے شاعر جو کہتا ہے وہ سماج کا عکس ہوتا ہے۔'

مزید پڑھیں:۔ Moradabad Naatia Mushaira: مرادآباد مدرسہ اکرمی کی جانب سے نعتیہ مشاعرہ

وہیں ہندی اور اردو کی تقریبات میں طنز و مزاح کے کوی کے طور پر مشہور دمدار بنارسی نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔ ان کا ماننا ہے کہ اس کے بے لگام استعمال سے سماج میں دوریاں بڑھ رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.