سرینگر: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کے استعفیٰ کے بعد انہوں نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے۔ آزاد کے اس اعلان کے بعد کانگریس کے متعدد لیڈران نے ان کی حمایت کرتے ہوئے ان کے نقش قدم پر چلنے لا عزم لیا ہے۔Kashmiri Youth on Ghulam Nabi Azad
وہیں وادی میں کئی نوجوانوں نے آزاد کی نئی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور آزاد سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کئی نوجوانوں نے بتایا کہ وہ غلام نبی آزاد کے کام سے متاثر ہیں، انہوں نے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر بہترین کام کیا ہے۔ ہم ان کے کام سے متاثر ہوکر ان کی سیاسی جماعت میں شامل ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Political Reaction on Restoration of 370 دفعہ 370 کی بحالی کے ممکنات اور سیاسی ردعمل
ان کا کہنا ہے کہ جب آزاد سنہ 2005 سے 2008 تک جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ تھے تب انہوں نے شفافیت سے تعمیر و ترقی کے کام کئے، جس کا مقابلہ آج نہیں ہے۔ یاد رہے کہ کانگریس سے استعفیٰ دینے کے بعد آزاد نے جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں لوگوں سے ملاقات کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ آزاد نے کہا ہے کہ آنے والے ہفتے میں وہ پارٹی کا اعلان کریں گے، جس کا نعرہ "خوشحال کشمیر" ہوگا-