ETV Bharat / bharat

پٹھان کوٹ میں کشمیری ٹرک ڈرائیور اور کنڈکٹر کی مبینہ پٹائی

کچھ روز قبل بڈگام کے ایک ڈرائیور اور کنڈکٹر کو بھی کچھ نامعلوم افراد نے ہماچل پردیش میں مبینہ طور پر ان کی گاڑی پر "اسلام زندہ باد" لکھنے کی وجہ سے پیٹا تھا۔

پٹھان کوٹ میں کشمیری ٹرک ڈرائیور اور کنڈکٹر کی مبینہ پیٹائی

author img

By

Published : Aug 25, 2021, 1:09 PM IST

Updated : Aug 25, 2021, 4:38 PM IST

پٹھان کوٹ میں کشمیری ٹرک ڈرائیور اور کنڈکٹر کو مبینہ طور پر پیٹا گیا۔ ڈرائیور کا الزام ہے کہ نامعلوم افراد نے ان سے رقم کا مطالبہ کیا جسے انہوں نے ادا کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد ان کے ساتھ مار پیٹ کی گئی۔

ٹرک ڈرائیور کا تعلق بجبہاڑہ سے ہے اور اس کی شناخت محمد عابد بٹ کے بطور ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ شام متاثرین کے ٹرک کا پنچر ہوا تھا اور وہ اس کا ٹائر تبدیل کر رہے تھے۔ اسی دوران کچھ نامعلوم افراد ان کے پاس آئے اور ان سے رقم کا مطالبہ کرنے لگے۔

ٹرک ڈرائیور نے الزام لگایا کہ انہوں نے انہیں پیسے دینے سے انکار کر دیا جس کے بعد ان کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی اور ٹرک کے شیشوں کو بھی چکنا چور کر دیا۔

پٹھان کوٹ میں کشمیری ٹرک ڈرائیور اور کنڈکٹر کی مبینہ پیٹائی
پٹھان کوٹ میں کشمیری ٹرک ڈرائیور اور کنڈکٹر کی مبینہ پیٹائی
انہوں نے کہا کہ کسی طرح سے وہ پولیس سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ جب تک پولیس موقع پر پہنچی تب تک "حملہ آور" فرار ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عشمقام میں تحصیل لائبریری خستہ حالی کا شکار

دریں اثنا، انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ اس معاملہ کا سنجیدہ نوٹس لیں اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

قابل فہم ہے کہ کچھ روز قبل بڈگام کے ایک ڈرائیور اور کنڈکٹر کو بھی کچھ نامعلوم افراد نے ہماچل پردیش میں مبینہ طور پر ان کی گاڑی پر "اسلام زندہ باد" لکھنے کی وجہ سے پیٹا تھا۔

Last Updated : Aug 25, 2021, 4:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.