ETV Bharat / bharat

Kashmir haat exhibition: کشمیر ہاٹ میں نمائش دستکاروں کے لئے 'فلاپ شو' کیوں؟ - Department of Handicrafts and handloom

ڈائریکٹوریٹ آف ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم نے اپنی ایک کوشش کے طور محکمہ اطلاعات عامہ کے اشتراک سے نمائش گاہ میں سہ پہر کے بعد موسیقی کے پروگرام کا اہتمام بھی رکھا ہے جس کا مقصد لوگوں کی توجہ کرافٹ میلے کی طرف مبذول کرانا ہے۔ لیکن اس کے باوجود بھی لوگ یہاں کی طرف مائل نہیں ہو پا رہے ہیں۔

کشمیر ہارٹ میں نمائش دستکاروں کے لئے 'فلاپ شو' کیوں؟

author img

By

Published : Jul 30, 2021, 2:20 PM IST

جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع سے کورونا لاک ڈاؤن کو ختم کیے جانے سے بازاروں میں کچھ حد تک پھر سے رونق لوٹنے لگی ہے۔ تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے ساتھ ہی محکمہ ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم نے دستکاروں کی مالی حالت کو سدھارنے کی غرض سے ووکل فار لوکل مہم کے تحت رواں ماں کی 10 تاریخ سے کشمیر ہارٹ میں نمائش کا اہتمام کیا ہے۔ تاکہ گزشتہ برس سے مالی دشواریوں سے دوچار دستکاروں کو اپنی مصنوعات فروخت کرنے کا موقع فراہم کیا جاسکے۔ لیکن اس نمائش میں اسٹال لگائے ہوئے افراد مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔

کشمیر ہارٹ میں نمائش دستکاروں کے لئے 'فلاپ شو' کیوں؟

یہ اسٹال مالکان اس نمائش کو 'فلاپ شو' سے تعبیر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ لوگوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے مال فروخت نہیں ہوپا رہا ہے اور اکثر نے گزشتہ 20 دنوں میں ایک بھی پیسہ نہیں کمایا ہے۔

پریشان حال کشمیر کے دستکاروں کو براہ راست بازاری سہولیت فراہم کرنے کے لئے محکمہ ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم نے اگرچہ نمائش گاہ میں یہ اسٹال بنا کسی کرایہ کے دستکاروں کو فراہم کیا ہے۔ تاہم اسٹال مالکان کا کہنا ہےکہ ہاتھ سے بنائے گئے ان مصنوعات کے خریدار اکثر سیاح ہوتے ہیں۔ مگر بدقسمتی سے نمائش گاہ میں سیاح نہیں آتے ہیں جبکہ مقامی لوگ بھی یہاں کا رخ نہیں کررہے ہیں۔ نتیجتاً خریداری صفر کے برابر ہے۔

ایک اسٹال مالک نے اپنا مال واپس اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اگرچہ نمائش سے قبل ہی متعلقہ محکمے کو آگاہ کیا گیا تھا کہ یہاں یہ مصنوعات فروخت نہیں ہو پائے گی اور صحیح معنوں میں مدد فراہم کرنے کے لیے میلے کا اہتمام اس جگہ کیا جائے جہاں سیاحوں کا آنا جانا ہو لیکن ہینڈی کرافٹ اینڈ ہینڈوم محکمے نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔ رجسٹریشن منسوخ کرنے کے ڈر سے مجبوراً اسٹال لگانا پڑا جوکہ نفع کے بجائے اب نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم نے اپنی ایک کوشش کے طور محکمہ اطلاعات عامہ کے اشتراک سے نمائش گاہ میں سہ پہر کے بعد موسیقی کے پروگرام کا اہتمام بھی رکھا ہے جس کا مقصد لوگوں کی توجہ کرافٹ میلے کی طرف مبذول کرانا ہے۔ لیکن اس کے باوجود بھی لوگ یہاں کی طرف مائل نہیں ہو پا رہے ہیں۔ اس صورتحال کے درمیان اب دیکھنا یہ ہوگا کہ متعلقہ محکمہ اس کرافٹ میلے کو قبل از وقت بند کرنے کا فیصلہ لے گا یا لوگوں کی توجہ کھیچنے کے لیے کچھ نئے اقدامات اٹھائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: رورل ہٹ، کاروبار کا ایک بہترین مقام

واضح رہے یہ دستکاری نمائش 10 جولائی سے شروع ہوئی ہے اور محکمہ اسے آئندہ 6 ماہ تک جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.