ETV Bharat / bharat

Kashmir Files is a Propaganda Film: 'دی کشمیر فائلس جھوٹ پر مبنی ایک پروپگنڈہ فلم ہے'

ٹیسٹا سیتلواد نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ' جو لوگ کشمیری پنڈتوں کے لیے مگرمچھ کی طرح آنسو بہارہے ہیں انہوں نے ان کی بہتری کے لیے کچھ نہیں کیا۔ Kashmir Files is a Propaganda Film

kashmir files is a propaganda film
'دی کشمیر فائلس جھوٹ پر مبنی ایک پروپگنڈہ فلم ہے'
author img

By

Published : Apr 1, 2022, 10:03 PM IST

ممبئی: نا انصافی اور عدم مساوات کیخلاف اتحاد یعنی یونائیٹڈ ایگنسٹ ان جسٹس اینڈ ڈسکرمنیشن نے ملک میں پھیلائی جارہی ہے نفرت جس میں حالیہ دنوں میں مزید شدت آگئی ہے، اس کیخلاف ایک سمپوزیم کشمیر فائلز کے پس پردہ عزائم رکھا تھا Kashmir Files is a Propaganda Film۔ اس میں معروف حقوق انسانی کارکن جسٹس کولسے پاٹل، تاریخ داں داختر اشوک کمار پانڈے، ماہر قانون مجید میمن، ٹیسٹا سیتلواد سمیت کئی سماجی کارکن مدعو تھے۔ شرکائے سمپوزیم نے متفقہ طور پر یہ کہا کہ کشمیر فائلس محض ایک سیاسی ایجنڈہ ہے جس کے ذریعہ یہ نفرت کی آبیاری کرکے ووٹوں ارتکاز کریں گے۔ اس میں کئی واقعات درست ہو سکتے ہیں لیکن اس کا دوسرا پہلو نہیں دکھایا گیا۔ جس کی تفصیلات تاریخ داں اشوک کمار پانڈے نے پیش کی۔

ویڈیو

تیسٹا سیتلواد نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ' جو لوگ کشمیری پنڈتوں کے لیے مگرمچھ کی طرح آنسو بہارہے ہیں انہوں نے ان کی بہتری کے لیے کچھ نہیں کیا۔ اب بھی آٹھ سو سے زیادہ کشمیری پنڈت کشمیر میں موجود ہیں جس میں ایک سو چالیس خاندان غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزاررہے ہیں اور کوئی بھی حکومت ان کی بہتری کے لیے کچھ نہیں کررہی ہے۔ ٹیستا نے کشمیر میں ہونے والے الیکشن پر بھی سوال اٹھائے کہ وہاں کبھی الیکشن شفاف طریقے سے نہیں ہوئے۔ ہماری حکومت نے کشمیر کے تئیں کبھی اخلاص سے کوشش نہیں کی۔ انہوں نے کہایہ فلم ایک پروپگنڈہ فلم ہے اسی طرح جرمنی میں بھی ایساہی کیاگیا تھا'۔

کرناٹک میں حجاب اور دیگر تنازع وہاں الیکشن کے مدنظر یہ کیا جارہا ہے۔ کشمیر فائل کی مدد سے تشدد کو اتنا پھیلائیں گے۔ ٹیستا سیتلواد نے صحافیوں کو ان کی ذمہ داری یاد دلائی کہ ان کا کام وزیر اعظم سے سوال پوچھنا تھا کہ وہ وزیر اعظم سے سوال کریں کہ وہ کیا چاہتے ہیں؟ حالانکہ ان کا ایجنڈہ یہ ہے کہ گلی گلی میں اتنی نفرت پھیلا دی جائے کہ ہر جگہ مسلمانوں کیخلاف تشد پھوٹ پڑے۔ ٹیستا نے سوال کیا کہ عدلیہ موجودہ ماحول میں سو موٹو کیوں نہیں لیتی۔ انہوں نے آسام کے نیلی میں سنہ 1982 میں دو ہزار سے زائد مسلمانوں کے قتل عام کا بھی ذکر کیا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.