ETV Bharat / bharat

کرناٹک: قبائلی زندگی کو پیش کرتا راک گارڈن - Rock Garden in Karnataka

اس باغ میں مجسمے کے ذریعے قبائلی طبقے کی طرز زندگی کو پیش کیا گیا ہے۔

Rock Garden
Rock Garden
author img

By

Published : May 18, 2021, 8:29 PM IST

گھاس کے گھر، مٹی کی دیواریں، چمنی لائٹ کے سامنتے بیٹھی چار دادی، خواتین جو لوک گیت گاتے ہوئے موسل سے چاول نکال رہی ہیں، یہ تصویریں ریاست کرناٹک کے اترکنڑ ضلع کے ایک پارک کی ہیں۔

یہاں ہللاککی گوڑا، ماہی پرور، صددی، گولی اور دیگر قبائلی لوگوں کی طرز زندگی دیکھی جاسکتی ہے۔ گاؤں کی طرز زندگی دیکھنے کے لئے یہ ایک حیرت انگیز جگہ ہے۔ اسے راک گارڈن کہا جاتا ہے جو کاروار شہر میں واقع ہے۔

کرناٹک: قبائلی زندگی کو پیش کرتا راک گارڈن

اس باغ میں لوگ مجسمے کو دیکھ سکتے ہیں، جو دیہی خوبصورت طرز زندگی کو پیش کرتے ہیں۔ انسان، جانور، کنویں، آبپاشی، جانور پالنے، مکانات، کھیت اور مختلف طبقات کے لوگ، یہ مجسمے ہمیں گاؤں کی خوشی کا احساس کرائیں گے۔

اس راک باغ میں مچھلی کا 30 فٹ کا مجسمہ ہمارے لئے بہت دلکش ہے۔ بچوں کو کھیلنے کے لئے پرانے بانس اور لکڑی سے بنا ہوا جھولا ہے۔ مختلف قسم کے پیڑوں سے کینوپی پیدل پل اور دیگر چیزیں بنائی گئی ہیں۔ راک گارڈن ہلاککی گوڑا طبقے کے لوگوں کی عکاسی کرتا ہے۔ آنگن میں کاٹیج، صحن کی ٹوکری، بیل، بھینس، کتا اور مرغی یہاں آنے والے لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

یہاں پہنچی سیاح رکشہ ناولے کا کہنا ہے کہ ''یہ جگہ بہت اچھی ہے، پتھر کے مجسمے دیکھنے میں خوبصورت ہیں۔ مجھے راک آرٹ دیکھنا اچھا لگتا ہے۔''

ایک دوسری سیاح آشا نے کہا کہ ''یہ جگہ گھومنے کے لئے بہت عمدہ ہے۔ 7 سے زیادہ قبائلی طبقے کی طرز زندگی، ان کی ثقافت اور کھانے پینے کی عادتیں یہاں پیش کی گئی ہیں۔

یہ راک باغ 5 کروڑ روپئے خرچ کر کے تیار کیا گیا ہے۔ اس کی چہاردیواری بڑی چٹانوں سے بنائی گئی ہیں۔ ریاست کرناٹک کا اتر کنڑ ضلع مکمل طور چہار جانب سے جنگل سے گھرا ہوا ہے۔ صددی، کنبی، موکری، گولی، ہللاککی، ہلاسا، گونڈا قبائل کے لوگ قدیم زمانے سے ہی یہاں مقیم ہیں۔ ان قبائلی لوگوں کی ثقافت کی عکاسی کے لئے یہ راک گارڈن یہاں بنایا گیا ہے۔

سیاح، سریش کا کہنا ہے کہ ''میں اس باغ کو دیکھ کر بہت خوش ہوں، میں نے اپنی زندگی میں اس سے پہلے ایسی مورتیاں نہیں دیکھی تھیں۔ پتھروں سے بنے یہ مجسمے حیرت انگیز ہیں۔ ان مجسموں کو دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔''

کاروار بنیادی طور پر ایک ساحلی علاقہ ہے اور ساحل سمندر اور مختلف قسم کے موسم کے باعث لوگ اس جانب راغب ہوتے ہیں۔ ریور رافٹنگ میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں نے کاروار کو زیادہ پسند کیا اور اب یہ گاؤں کے لوگوں اور قدیم روایتوں کو پسند کرنے والے لوگوں کو بھی اپنی طرف راغب کرتا ہے۔ راک گارڈن آپ کو نایاب گاؤں کی تصاویر دکھا سکتا ہے اور آپ کو گاؤں کا احساس دلاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.