ETV Bharat / bharat

Karnataka Polls 2023 بی جے پی نے 189 امیدواروں کی فہرست جاری کی - بی جے پی 189 امیدواروں کی فہرست جاری کی

بھارتیہ جنتا پارٹی نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے 189 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے یہ جانکاری دی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 11, 2023, 10:19 PM IST

کرناٹک اسمبلی انتخابات کو لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے درمیان کئی دور کی میٹنگ کو حتمی شکل دیتے ہوئے منگل کو کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے 189 امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بومئی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ریاست میں امیدواروں کے ناموں کے سلسلے میں نئی ​​دہلی میں میٹنگ کی۔ مرکزی وزیر نے اس بی جے پی کے امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے کہا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے نامزد کیے گئے 189 امیدواروں میں سے 52 نئے ہیں۔ ارون سنگھ نے کہا کہ کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی شیگاؤں حلقہ سے انتخاب لڑیں گے۔ اس کے علاوہ کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر بی ایس یدی یورپا کے بیٹے وجیندر شکاری پورہ سیٹ سے انتخاب لڑیں گے جبکہ ریاستی وزیر بی سری رامولو بیلاری دیہی سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔

مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان اور کرناٹک کے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری انچارج ارون سنگھ نے یہاں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ سنٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ کے بعد بی جے پی کے اعلیٰ لیڈروں نے کئی دور کی میٹنگیں کیں اور اس کے بعد امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی۔ سنگھ نے بتایا کہ پارٹی نے 52 نئے چہروں کو میدان میں اتارا ہے۔ ان کے مطابق، 189 امیدواروں کی فہرست میں، 32 دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) سے ہیں جبکہ 30 درج فہرست ذات اور 16 درج فہرست قبائل سے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Eshwarappa Writes To JP NAdd کے ایس ایشورپا نے الیکشن لڑنے سے کیا انکار، جے پی نڈا کو خط لکھا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.