بنگلور: حکومت کرناٹک کی جانب سے اول بتاریخ 3 مئی کو عید الفطر کی چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن دوبارہ سرکولر جاری کیا گیا جس میں ہلال کمیٹی کے ساتھ ہوئے ایک مشورے کا حوالہ دیتے ہوئے عید الفطر کی چھٹی کو 2 تاریخ بتایا گیا جس سے مسلمانوں میں مغالطہ پیدا ہو گیا ہے۔ Karnataka Hilaal Committee
اس سلسلے میں کرناٹک ہلال کمیٹی کے نائب صدر مولانا مقصود عمران رشادی نے بتایا کہ انہوں نے مذکورہ حکومت کے سرکولر کے متعلق محکمۂ اقلیتی بہبود کے سیکرٹری منیونن سے بات کی۔ مولانا مقصود عمران نے بتایا کہ محکمۂ اقلیتی بہبود سے کوئی غلطی ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں ایک غلط سرکولر جاری کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے کہا کہ مذکورہ سرکولر کو منسوخ کیا گیا ہے۔