ETV Bharat / bharat

Karnataka Election ڈی کے شیوکمار کے ہیلی کاپٹر کی چیل سے ٹکرانے کے بعد ہنگامی لینڈنگ

کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار کا ہیلی کاپٹر چیل سے ٹکرا گیا۔ جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈگ کرائی گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ وہ ایک انتخابی ریلی کے لیے ملاباگیلو جا رہے تھے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 2, 2023, 5:03 PM IST

نئی دہلی: کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کو لے کر تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ جیسے جیسے اسمبلی انتخابات کی تاریخ قریب آرہی ہے، تجربہ کار لیڈروں نے انتخابی مہم تیز کردی ہے۔ اس درمیان کانگریس کے سینئر لیڈر ڈی کے شیوکمار کے حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ڈی کے شیوکمار کے ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔ دراصل، کانگریس کرناٹک یونٹ کے صدر ڈی کے شیوکمار کا ہیلی کاپٹر کو منگل کی دوپہر بنگلور کے ہوائی اڈے ایچ اے ایل پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، جب ایک چیل ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گئی اور ہلی کاپٹر کا شیشا ٹوٹ گیا۔ جس کی وجہ سے ہگنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔بتایا جا رہا ہے کہ کانگریس لیڈر ایک جلسہ عام میں شرکت کے لیے کولار ضلع کے ملباگل جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ کانگریس نے کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کے لیے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ اے آئی سی سی صدر ملکارجن کھڑگے نے شہر کے ایک نجی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں کانگریس پارٹی کا منشور جاری کیا۔ اپنے منشور میں کانگریس نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے پر بجرنگ دل جیسی نفرت پھیلانے والی تنظیموں پر پابندی عائد کی جائے گی۔ کانگریس نے ریزرویشن کو 75 فیصد تک بڑھانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔اس موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ کانگریس نے عوام کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا منشور تیار کیا ہے۔ دوسری جانب پی ایف آئی کی طرز پر بجرنگ دل پر بھی پابندی لگانے کا وعدے پر ہندوں تنظیموں نے کانگریس کی سخت مخالفت کی۔

Karnataka Assembly Election 2023 کرناٹک میں کانگریس پارٹی کا منشور جاری، بجرنگ دل پر پابندی کا وعدہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.