ETV Bharat / bharat

Bajrang Dal Activist Murder: بجرنگ دل کارکن کے قتل معاملہ میں مزید 12 افراد زیرحراست - شیوموگا میں حالات کشیدہ

بجرنگ دل کارکن ہرشا کے مبینہ قتل کے سلسلے میں پولیس نے مزید بارہ لوگوں کو گرفتار کیا ہے، ان سے پوچھ گچھ جاری ہے، علاقے میں دفعہ 144 نافذ ہے اور لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ Shivamogga District of Karnataka to be Tense

بجرنگ دل کارکن قتل معاملہ
بجرنگ دل کارکن قتل معاملہ
author img

By

Published : Feb 22, 2022, 12:50 PM IST

کرناٹک کے شیوموگا میں اتوار کو ایک 23 سالہ بجرنگ دل کارکن کے مبینہ قتل کے سلسلے میں پولیس نے مزید بارہ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ کرناٹک کے شیوموگا ضلع میں منگل کو بھی امتناعی احکامات کے درمیان حالات کشیدہ رہے۔ ریزرو فورسز کو طلب کیا گیا ہے اور صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے سینئر پولیس افسران ضلع میں تعینات ہیں۔ امتناعی احکامات 23 فروری تک نافذ العمل ہیں۔ بارہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا ہے۔ Twelve More taken into Custody in Karnataka Bajrang Dal activist murder case

ریاست کے وزیر داخلہ اراگا جانیندرا کا کہنا یہے کہ "تین افراد کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے اور پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ہم اس بات کی جانچ کر رہے ہیں کہ آیا یہ واقعہ حجاب کے تنازع کے پس منظر میں پیش آیا ہے یا کوئی فرقہ وارانہ تنظیم اس میں ملوث ہے"۔ "ہم اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ مالی امداد دے کر قتل کو کس نے اسپانسر کیا اور کس نے انہیں گاڑیاں فراہم کیں۔ پولیس کو معاملے کی مکمل تفتیش کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "پولیس سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ بے گناہوں کو گرفتار نہ کرے۔ جو بھی ملوث ہے، اسے پکڑا جائے۔ تفتیش اور صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے سینئر پولیس افسران یہاں تعینات ہیں۔ میری اپیل پر پرسکون اور امن برقرار رکھنے کے لیے شیواموگا کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پتھراؤ میں ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ورکنگ صدر اور موجودہ ایم ایل اے ستیش جارکی ہولی نے قتل کو 'سیاسی محرک' قرار دیا۔ "پچھلی بار بھی جب انتخابات قریب تھے، تو ہندو کارکنوں کو کرناٹک کے ساحلی علاقے میں مارا گیا تھا، اب وہی کچھ دوبارہ ہو رہا ہے،"

مزید پڑھیں: Allahabad High Court: عبادت گاہوں میں لاؤڈ اسپیکر سے متعلق عرضی خارج

وہیں شیوموگا ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سیلوامانی آر نے کہا کہ "مجموعی طور پر صورتحال پرامن ہے۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مقامی پولیس اور آر اے ایف تعینات ہیں۔ علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔"

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بی ایم لکشمی پرساد نے کہا کہ"واقعہ کے پیچھے مجرموں کا سراغ لگانے کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں اور جذباتی طور پر کام نہ کریں"، تاہم کارکن کے مبینہ قتل کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.