ETV Bharat / bharat

Karauli Violence Case: کرولی تشدد معاملہ میں 13 ملزمین دو دن کی پولیس تحویل میں

author img

By

Published : Apr 5, 2022, 6:57 AM IST

ضلعی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے سختی سے پوچھ گچھ کی جائے گی جبکہ اس کیس کا اہم سازشی مفرور ہے۔ صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے کرفیو اور نیٹ بندی کی مدت میں اضافہ کر دیا ہے۔ Internet Service Suspend In Karauli

کرولی تشدد معاملہ میں 13 ملزمین کو دو دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیجا گیا

ریاست راجستھان کے ضلع کرولی میں ایک ریلی کے دوران پتھراؤ اور آتش زنی کے واقعے کے بعد گرفتار کیے گئے 13 ملزمان کو پولیس نے ضلع اسپتال میں طبی معائنہ کے بعد عدالت میں پیش کیا۔ اس کے بعد عدالت نے ملزمان کی سماعت کرتے ہوئے انہیں دو دن کے لیے پولس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ Karauli Violence Case: 13 Accused On 2 Days Remandضلعی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے سختی سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ جبکہ اس کیس کا اہم سازشی مفرور ہے۔ صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے کرفیو اور نیٹ بندی کی مدت میں اضافہ کر دیا ہے۔

آزاد کونسلر مطلوب احمد کو کرولی پتھراؤ کیس میں اہم سازشی مانا جارہا ہے جو فی الحال مفرور ہیں۔ مطلوب احمد نے کانگریس کے سٹی کونسل انتخابات میں بورڈ بنانے کے لیے کانگریس کی حمایت کی۔ ملزم کونسلر پر ریلی پر پتھراؤ کرنے، تشدد بھڑکانے اور ریلی پر حملہ کرنے کے لیے بھیڑ کو منظم کرنے کا الزام ہے۔ اطلاعات کے مطابق راجستھان پولیس نے ایف آئی آر میں ان کا نام بھی درج کیا ہے اور ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 307 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ تاہم ملزم مطلوب احمد تاحال مفرور ہیں جس کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Stone Pelting on Hindu New Year Rally: ہندوؤں کے سال نو پر نکالی گئی ریلی پر سنگ باری و آتشزدگی، متعدد زخمی

ضلع کلکٹر راجندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ فی الحال کرولی میں امن و امان برقرار رکھنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس کے باوجود کرفیو میں 7 اپریل کی نصف شب تک توسیع کر دی گئی ہے تاکہ سماج دشمن عناصر کی طرف سے کسی قسم کا واقعہ پیش نہ آئے۔ ساتھ ہی افواہوں کو روکنے کے لئے نیٹ خدمات کی معطلی میں اجافہ کردیا گیا ہے۔ یہاں کلکٹر نے پیر کی شام ضلع کے دانشمند لوگوں کے ساتھ میٹنگ کی اور امن بحال کرنے کی اپیل کی۔ اس دوران ضلع کلکٹر نے ضلع کے دانشمند لوگوں کو امن کی بحالی کا حلف بھی دلایا۔ اس میٹنگ میں علاقائی ایم ایل اے لکھن سنگھ، ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیلیندر سنگھ انڈولیا، سابق پولیس سپرنٹنڈنٹ مریدل کچاوا، مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیدار اور ہندو مسلم سماج کے دانشوران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.