ETV Bharat / bharat

ہاتھ سے قرآن شریف کا نسخہ لکھ کر طالبہ نے تاریخ رقم کی

فاطمہ صاحبہ نے 14 مہینے کی مسلسل محنت اور لگن سے قرآن شریف کا نسخہ تیار کیا، جس میں الفاظ اور اعراب کو بغیر غلطی کے لکھا گیا ہے۔فاطمہ کی ہاتھ سے لکھا گیا یہ نسخہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عالمی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

ہاتھ سے قرآن شریف کا نسخہ لکھ کر طالبہ نے تاریخ رقم کی
ہاتھ سے قرآن شریف کا نسخہ لکھ کر طالبہ نے تاریخ رقم کی
author img

By

Published : Sep 24, 2021, 6:06 PM IST

ریاست کیرالہ کے کنور سے تعلق رکھنے والی انٹیریئر ڈیزائننگ کی ایک طالبہ نے اپنے ہاتھوں سے قرآن شریف کی کتابت کی ہے۔ انتہائی پیچیدہ اور خوبصورت فنکاری سے آراستہ یہ نسخہ رسم عثمانی کی طرز پر لکھا گیا ہے، جو عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

ہاتھ سے قرآن شریف کا نسخہ لکھ کر طالبہ نے تاریخ رقم کی

فاطمہ صاحبہ نے 14 مہینے کی مسلسل محنت اور لگن کے بعد قرآن شریف کا یہ نسخہ تیار کیا، جس میں الفاظ اور اعراب کو بغیر غلطی کے لکھا گیا ہے۔ صاحبہ کی ہاتھ سے لکھا گیا یہ نسخہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عالمی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

فاطمہ کو خطاطی کا شوق ہے اور اپنے اس شغل کو جنون بناتے ہوئے انہوں نے قرآن شریف کو لکھنا شروع کیا پھر یومیہ بنیاد پر چار گھنٹوں کی محنت کے بعد قرآن شریف کا نسخہ تیار کرلیا۔

فاطمہ کا کہنا ہے کہ ان کا رحجان شروع سے ہی خطاطی کی جانب رہا ہے۔ میرا چھوٹا سا خواب تھا کہ میں قرآن شریف کے نسخے کو اپنے ہاتھوں سے ترتیب دوں۔ لیکن مجھے یہ امید نہیں تھی کہ مجھے اتنی پذیرائی ملے گی۔ میں بہت خوش ہوں۔ میں روزانہ دو سے تین صفحہ لکھتی تھی۔

فاطمہ کا کہنا ہے کہ قرآن شریف کی خطاطی کرنا نہایت ہی مشکل کام رہا ہے۔ خاص طور پر آیات لکھنے کے وقت زیادہ محتاط رہنا پڑتا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس نسخے کو کسی کو نہیں دینا چاہتی ہیں، لیکن اگر کسی کو یہ چاہیے تو وہ اس کی کاپیاں دینے کے لیے تیار ہیں۔

فاطمہ نے سب سے پہلے قرآن کریم کی پہلی سورت سورۃ فاتحہ، قرآن حکیم کی سورۃ البقرہ کی 255 ویں آیت آیتہ الکرسی اور سورة الإخلاص کو ترتیب دیا۔

مزید پڑھیں:قرآن پاک کا نسخہ ہاتھ سے لکھنے والا نوجوان

فاطمہ نے دسویں جماعت تک کی تعلیم مسقط انڈین اسکول میں حاصل کی اور اپنی بارہویں کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اب وہ کنور کے ایک پرائیوٹ انسٹی ٹیوٹ میں انٹیریئر ڈیزائننگ کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ ان کے والد عبدالروف بیرون ملک کام کر رہے ہیں اور والدہ نادیہ ایک گھریلو خاتون ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.