آج صبح جم کرنے کے دوران دل کا شدید دورہ پڑنے کے باعث کنڑا اداکار پونیت راجکمار کو شہر کے وکرم ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ کرناٹک کے وزیر اعلی بیسواراج ایس بومائی بھی ان کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچے۔ پونیت راجکمار کے بڑے بھائی شیو راج کمار اور ان کے اہل خانہ ہسپتال میں اس وقت موجود تھے۔
پونیت راجکمار کی موت سے جنوبی فلم انڈسٹری کو گہرا جھٹکا لگا ہے۔ اداکار کو حال ہی میں اپنے بھائی کی ایک نئی فلم 'بجرنگی 2' کی تشہیر کرتے دیکھا گیا تھا اور انہوں نے فلم کی کامیابی کے لئے ٹیوٹ بھی کیا تھا۔
پنیت راجکمار کو 'یوا رتھنا' فلم کی شوٹنگ کرتے آخری بار دیکھا گیا تھا اور انہوں نے حال ہی میں 'جیمس' نام فلم کو مکمل کیا تھا۔ پنیت راجکمار اداکاری کے علاوہ گلو کاری بھی کیا کرتے تھے۔
پنیت راجکمار گذشتہ 20 سالوں سے کنڑا فلم انڈسٹری میں تھے اور سینکڑوں کی تعداد میں کامیاب فلمیں دیں۔ پنیت راجکمار کے چاہنے والے ریاست بھر میں ایک بڑی تعداد موجود ہیں۔
پنیت راجکمار نے اپنے اہل و عیال کو چھوڑ کر دنیا کو خیرباد کہا۔
مزید پڑھیں: گلبرگہ: ماں نے کمسن بچی کے ہمراہ خودکشی کرلی
ہم آپ کوبتا دیں کہ پنیت راجکمار آنجہانی ڈاکٹر راج کمار کے بیٹے تھے جنہوں نے کنڑا فلم انڈسٹری کو ایک نام اور پہچان عطا کی تھی۔