چنئی: چنئی پولیس نے پیر کو چنئی کلاکشیترا رکمنی دیوی کالج آف فائن آرٹس کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر کو جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ ڈانس پروفیسر ہری پدمن کے خلاف 31 مارچ کو اڈیار پولیس نے ایک سابق طالبہ کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا تھا۔ چنئی پولیس نے ایک سابق طالبہ کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی شکایت کے بعد کلاکشسترا کے پروفیسر ہری پدمن کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ جمعہ کو چنئی پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ چنئی پولیس حکام کے مطابق پدمن پر آئی پی سی کی مختلف دفعات بشمول جنسی ہراسانی اور خواتین کو ہراساں کرنے کے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ مقدمہ خواتین کو ہراساں کرنے کے قانون کی دفعہ 354 (A)، 509، 4 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی کالکشیترا فاؤنڈیشن کے انسٹی ٹیوٹ کے طالبات کی جانب سے ان پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے کے بعد سامنے آئی ہے۔ اس کارروائی کے بعد پروفیسر اور دیگر کے خلاف کارروائی میں تاخیر پر احتجاج کر رہی کالکشیترا طلبہ یونین نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔
مزید پڑھیں:۔ خاتون سے دست درازی: ملزم پروفیسر گرفتار
جمعہ کی شام کلاکشیترا کے طلباء نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنا احتجاج واپس لے لیا ہے اور تمل ناڈو خواتین کمیشن کی چیئرپرسن، میڈیا، لاء اینڈ آرڈر اور دیگر سرکاری اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کی طلبہ یونین نے مرکزی وزارت ثقافت کو خط لکھ کر ادارے کے ڈائریکٹر اور ڈانس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔