ETV Bharat / bharat

DY Chandrachud Appointed 50th CJI جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ بھارت کے 50ویں چیف جسٹس مقرر

author img

By

Published : Oct 17, 2022, 9:44 PM IST

مرکزی وزارت قانون و انصاف کے محکمہ قانون نے جسٹس چندر چوڑ کی تقرری سے متعلق پیر کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، صدر جمہوریہ نے آئین ہند کے آرٹیکل 124 کی شق (2) کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، سپریم کورٹ کے جج (ڈاکٹر) جسٹس دھننجے یشونت چندرچوڑ کو 9 نومبر 2022 سے بھارت کا چیف جسٹس مقررکیا ہے۔ DY Chandrachud Appointed 50th CJI

DY Chandrachud Appointed 50th CJI
جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ بھارت کے 50ویں چیف جسٹس مقرر

نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو نے سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کو اگلاسی جے آئی مقرر کیا ہے۔ مرکزی وزارت قانون و انصاف کے محکمہ قانون نے جسٹس چندر چوڑ کی تقرری سے متعلق پیر کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، صدر جمہوریہ نے آئین ہند کے آرٹیکل 124 کی شق (2) کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، سپریم کورٹ کے جج (ڈاکٹر) جسٹس دھننجے یشونت چندرچوڑ کو 9 نومبر 2022 سے بھارت کا چیف جسٹس مقررکیا ہے۔Chandrachud appointed 50th Chief Justice of India

موجودہ چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت نے 11 اکتوبر کو مرکزی حکومت سے جسٹس چندر چوڑ کو اپنا جانشین بنانے کی سفارش کی تھی۔ جسٹس چندر چوڑ ہندوستان کے 50ویں چیف جسٹس ہوں گے۔ وہ اگلے ماہ کی 9 تاریخ کو حلف لیں گے اور 10 نومبر 2024 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ سپریم کورٹ کی روایت کے مطابق عام حالات میں سینیئر ترین جج کو چیف جسٹس بنانے کی روایت رہی ہے۔ جسٹس چندر چوڑ اس سلسلے میں جسٹس للت کے بعد آتے ہیں۔DY Chandrachud Appointed 50th CJI

یہ بھی پڑھیں: Justice DY Chandrachud 50th CJI جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ 50ویں چیف جسٹس ہو سکتے ہیں

واضح رہے کہ جسٹس للت نے 27 اگست 2022 کو بھارت کے 49ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا تھا۔ وہ 74 دنوں کی اپنی مختصر مدت کار کے بعد 8 نومبر 2022 کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔جسٹس للت کو 7 اکتوبر اپنے جانشین کے نام کی سفارش کے تعلق سے رائے دینے کے لئے مرکزی وزارت قانون و انصاف کی طرف سے ایک خط بھیجا گیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.