تریپورہ سے بی جے پی کے ریاستی صدر راجیو بھٹاچاریہ نے جمعرات کو کہا کہ جے پی نڈا انا کوٹی ضلع کے کمار گھاٹ اور پھر گومتی ضلع کے امر پور میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ 7 اور 8 فروری کو دو روزہ مہم کے لیے یہاں پہنچنے والے ہیں، جب کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 9 فروری کو ریلیوں سے خطاب کرنے والے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنے دو مرحلوں کے دورے کے دوران مغربی اور جنوبی تریپورہ کے اضلاع میں کئی انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے اور مسٹر شاہ تریپورہ کے اپنے سفر کے تین مراحل میں 10 ریلیوں اور روڈ شو سے خطاب کریں گے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور یوگی آدتیہ ناتھ سمیت بی جے پی کے اعلیٰ لیڈر بی جے پی امیدواروں کی مہم کی قیادت کریں گے۔
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، ممبران پارلیمنٹ راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور کئی سرکردہ رہنما کانگریس کے لیے مہم چلائیں گے جبکہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) پولٹ بیورو کے اراکین بشمول جنرل سکریٹری سیتارام یچوری، پرکاش کرات اور مانک سرکار بائیں بازو کے لیے مہم چلائیں گے۔ ترنمول کانگریس کے تریپورہ ریاستی انچارج راجیو بنرجی نے بدھ کو کہا کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سمیت ترنمول کانگریس کے ستارے اگلے ہفتے سے تریپورہ میں انتخابی مہم چلائیں گے۔
شیڈول کے مطابق مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور آل انڈیا ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی 6 اور 9 فروری کو کچھ روڈ شو اور انتخابی ریلیوں میں شرکت کریں گے۔ مغربی بنگال ترنمول کانگریس کے صدر سبرت بخشی اور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ سدیپ بنرجی کے علاوہ لوک سبھا ممبران اسمبلی مہوا میترا، کاکالی گھوش دستیدار، میمی چکرورتی، کولکاتا کے میئر اور شہری ترقیات اور میونسپل امور کے وزیر فرہاد حکیم سمیت 37 اسٹار پرچارک ریاست میں ریلیاں نکالیں گے۔
مزید پڑھیں:Nagaland Election 2023 بی جے پی نے میگھالیہ کیلئے 60، ناگالینڈ کیلئے 20 امیدواروں کا اعلان کیا
یواین آئی۔