ETV Bharat / bharat

Siddique Kappan Gets Bail سپریم کورٹ سے صحافی صدیق کپن کو ضمانت - he is innocent

سپریم کورٹ نے یو اے پی اے کے ملزم کیرالہ کے صحافی صدیق کپن کو ضمانت دے دی۔ Siddique Kappan Gets Bail after Two Years

صحافی صدیقی کپن کو ضمانت
صحافی صدیقی کپن کو ضمانت
author img

By

Published : Sep 9, 2022, 2:24 PM IST

Updated : Sep 9, 2022, 8:50 PM IST

نئی دہلی: کیرالہ کے صحافی صدیق کپن کو سپریم کورٹ کے ذریعہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت دائر کیس میں سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ چیف جسٹس یو یو للت نے کہا کہ ہم کپن صدیق کو ضمانت دینے کا حکم دیں گے، لیکن حکومت بتائے کہ کیا شرائط ہوسکتی ہیں۔ Siddique Kappan Gets Bail

آج صحافی صدیق کپن کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس یو یو للت کی صدارت والی بنچ نے اس معاملے کی سماعت کی۔ اسی دوران سپریم کورٹ نے کپن کو ضمانت پر رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ Siddique Kappan Gets Bail after Two Years

ہاتھرس معاملہ کے بعد عوام کو بھڑکانے سمیت کئی الزامات میں گرفتار صحافی صدیق کپن کی عرضی پر چیف جسٹس یویو للت نے اترپردیش حکومت سے پوچھا کہ کیا کپن کے پاس سے کوئی دھماکہ خیز مواد ملا ہے؟ یا کوئی ایسا مواد ملا ہو جس سے لگتا ہو کہ وہ سازش کررہا تھا۔ Siddique Kappan Gets Bail

اسی درمیان صحافی صدیق کپن کی بیوی ریحانہ نے کہا کہ میں ان کے لیے مسلسل جد و جہد کر رہی ہوں کیونکہ میرے پاس سچائی ہے۔ میں جانتی ہوں کہ کپن بے قصور ہے۔ Had truth on my side..he struggled a lot

انہوں نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ انہیں ضمانت مل گئی ہے۔ ہم دو سال سے ان کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں۔ یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے کہ حکومت اور اتر پردیش پولیس نے انہیں دو سال سے جیل میں بند رکھا ہے۔ یہ ایک بڑی بات ہے۔ ہماری زندگی، کپن کی مشکلات… یہ ایسی چیز نہیں جسے ہم جلدی بھول جائیں۔ تب بھی مجھے خوشی ہے کہ سپریم کورٹ نے یو اے پی اے کیس میں ضمانت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی تک ضمانت کے سلسلے میں کوئی آرڈر نہیں ملا ہے۔ ہم انتظار کر رہے ہیں۔ ہم نے ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) منی لانڈرنگ کیس میں بھی ضمانت کی درخواست دی ہے۔ یہ معاملہ لکھنؤ کی عدالت میں چل رہا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ جلد ہی اس معاملے میں بھی باہر آجائیں گے۔ Raihana Siddique

انہوں نے کہا کہ کپن نے بہت جدوجہد کی ہے۔ کپن کی طرح اور بھی بہت سے بے گناہ افراد جیل میں ہیں۔ صرف میری جدوجہد کے بارے میں بات کرنا خود غرضی ہوگی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ریحانہ نے کہا کہ میں سپریم کورٹ کا کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ وہ بے قصور ہیں اور گزشتہ دو سالوں سے جیل میں بند ہیں۔ اب سپریم کورٹ کو ان کے خلاف چل رہے کیس کے کھوکھلے پن کا احساس ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ کپن کو 5 اکتوبر 2020 کو اتر پردیش پولیس نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت گرفتار کیا تھا۔ کپن اتر پردیش کے ہاتھرس میں ایک نابالغ دلت لڑکی کی عصمت دری اور قتل سے پیدا ہونے والی صورت حال کی رپورٹنگ کرنے جا رہے تھے، جب انہیں تین دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا۔ Hathras Conspiracy Case

یہ بھی پڑھیں: Hathras Conspiracy Case صحافی صدیقی کپن کی ضمانت کی درخواست پر سپریم کورٹ کا یوپی حکومت کو نوٹس

Last Updated : Sep 9, 2022, 8:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.