مرکزی حکومت نے پیر کو صحافیوں کے لیے اکریڈیشن کی نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ اس نئی پالیسی (میڈیا ایکریڈیٹیشن گائیڈلائنز-2022) کے تحت ایسے صحافیوں کے اکریڈیشن کو منسوخ کردیا جائے گا جو ملک کی سلامتی، خودمختاری و سالمیت کے خلاف کام کرتے ہوں، امن عامہ کے خلاف کام کریں گے یا سنگین جرائم میں ملوث پائے جائیں گے۔ مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے اکریڈیشن کے حصول کےلیے نئے رہنمایانہ اصول جاری کئے گئے ہیں۔ پریس انفارمیشن بیورو (PIB) نے اسے نافذ کر دیا ہے۔ Media Accreditation Guidelines-2022
نئی پالیسی کے مطابق شائستگی، اخلاقیات یا توہین عدالت، ہتک عزت یا جرم پر اکسانے پر بھی صحافیوں کی شناخت واپس لی جا سکتی ہے یا معطل کیا جا سکتا ہے۔
رہنما خطوط کے مطابق، تسلیم شدہ میڈیا افراد کو عوامی یا سوشل میڈیا پروفائلز، وزیٹنگ کارڈز، لیٹر ہیڈز یا کسی اور کاغذ پر 'حکومت ہند کی طرف سے تسلیم شدہ' الفاظ لکھنے سے منع کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Editors Guild On Kashmiri journalist Fahad Shah ایڈیٹرز گلڈ کا کشمیری صحافی فہد شاہ کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ
نئی پالیسی کے تحت شناخت کی یہ عمومی شرائط ڈیجیٹل میڈیم کے صحافیوں پر بھی لاگو ہوں گی۔ نیوز ایگریگیٹر کو پی آئی بی سے تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل نیوز پبلشرز کو وزارت اطلاعات و نشریات کے رول 18 کے تحت درخواست دینا ہوگا۔ نئی پالیسی میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (انٹرمیڈیری گائیڈ لائنز اور ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ) کے تحت قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔
نئے قوانین کے مطابق ویب سائٹ کو تسلیم کرنے کے لیے کم از کم ایک سال تک مسلسل چلنا چاہیے۔ ڈیجیٹل میڈیا کے ادارے ہر ماہ 10 لاکھ سے 50 لاکھ منفرد وزٹرز کے ساتھ ایک صحافی کو تسلیم کر سکتے ہیں۔ ہر ماہ ایک کروڑ سے زیادہ منفرد وزیٹرز والے میڈیا ہاؤس کے چار صحافیوں کو پہچان مل سکتی ہے۔
نیوز پورٹل کا ایڈیٹر ہندوستانی شہری ہونا چاہیے۔ ویب سائٹ کا ہندوستان میں رجسٹر ہونا ضروری ہے اور اس کے نمائندے دہلی یا قومی دارالحکومت کے علاقے میں ہونے چاہئیں۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے لیے کام کرنے والے آزاد صحافیوں کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
پالیسی کے مطابق جن صحافیوں نے 15 سال سے زائد فری لانسنگ کی ہو اور 30 سال کا تجربہ رکھتے ہوں وہ بھی پی آئی بی کی جانب سے پہچان کے حقدار ہیں۔ 65 سال کی عمر کے ممتاز صحافی کو بھی تسلیم کیا جائے گا۔