ETV Bharat / bharat

راجوری کے نوشہرہ میں صحافی پر حملہ - kashmir news

ضلع راجوری کے سب ڈویزن نوشہرہ میں ایک صحافی کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ پیش آیا ہے۔

راجوری کےنوشہرہ سب ڈویزن میں صحافی پر حملہ

author img

By

Published : May 10, 2021, 9:15 PM IST

جموں کے ضلع راجوری میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک صحافی اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ بلاک میڈیکل آفیسرنوشہرہ نے اسپتال کی ناقص کارکردگی دکھانے پر ایک صحافی سے لڑائی جھگڑا شروع کر دیا۔

صحافی کےمطابق کورونا کے ایک مریض کو دوائی دینے سے انکار کرنے پر صحافی نے بلاک میڈیکل آفیسرسے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور معاملہ کی چھان بین کرنی چاہی تو اچانک بلاک میڈیکل آفیسر کا غصہ صحافی پر پھوٹ پڑا اور بلاک میڈیکل آفیسر نے صحافی سے جھگڑا شروع کردیا۔

تاہم موقع پر موجود لوگ اور دیگر ملازمین نے موقع پر جھگڑے کو ختم کیا۔ بعد ازاں مذکورہ صحافی نے تھانہ پولیس نوشہرہ میں تحریری رپورٹ درج کروائی ہے۔

اس معاملے میں تاحال کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ اس سلسلےمیں چیف میڈیکل آفیسر راجوری نے بتایا کہ معاملہ کی چھان بین کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.