ETV Bharat / bharat

Ashraf Asthanwi Passed Away مشہور صحافی اشرف استھانوی کا انتقال، صحافتی حلقوں میں غم کی لہر - صحافتی حلقوں میں غم کی لہر

بہار کے صحافتی حلقوں میں نمایاں شناخت رکھنے والے مشہور اردو صحافی و متعدد کتابوں کے مصنف اشرف استھانوی کا دیر شام انتقال ہو گیا، وہ گزشتہ کئی دنوں سے بیمار چل رہے تھے۔ Journalist Ashraf Asthanwi Passed Away

مشہور صحافی اشرف استھانوی کا انتقال، صحافتی حلقوں میں غم کی لہر

author img

By

Published : Nov 15, 2022, 9:31 PM IST

پٹنہ: بہار کے صحافتی حلقوں میں نمایاں شناخت رکھنے والے مشہور اردو صحافی و متعدد کتابوں کے مصنف اشرف استھانوی کا دیر شام انتقال ہو گیا، وہ گزشتہ کئی دنوں سے بیمار چل رہے تھے۔ ان کے انتقال کی تصدیق ان کے بھائی جاوید اشرف نے کی ہے۔ اشرف استھانوی بہار کے ضلع نالندہ کے استھانواں گاؤں کے رہنے والے تھے مگر عرصہ دراز سے پٹنہ کے فقیر بارہ محلے میں مقیم تھے۔ مرحوم کے انتقال سے بہار کی صحافت میں ایک برا خلا ہو گیا، مرحوم اردو کے ساتھ ہندی زبان میں بھی مقبول صحافی رہے ہیں۔ دونوں زبان کے صحافتی برادری میں غم کی لہر ہے۔ Journalist Ashraf Asthanwi Passed Away

اشرف استھانوی بہار کے سابق گورنر اخلاق الرحمن قدوئی کے مدت کار میں بڑا اثر و رسوخ رکھتے تھے، کافی دنوں تک اخلاق الرحمن قدوئی کے ذاتی مشیر کار بھی رہیں۔ انہوں نے کئی کتابیں بھی تصنیف کی مگر سب سے زیادہ مشہور فاربس گنج میں پیش آنے والے واقعہ میں ہوئے، جہاں پولیس کی گولی سے چار بے قصور کی جان چلی گئی تھی اور ایک لاش کو پولیس نے پاؤں تلے روند دیا تھا۔ اس پورے واقعہ کو کتاب کے اندر حقائق اور دلائل کی روشنی میں لکھی گئی تھی۔ جس کے بعد بہار کی سیاست میں ہلچل مچ گئی تھی۔

اشرف استھانوی کے انتقال پر کئی صحافیوں نے اظہار غم کیا ہے۔ صحافی ڈاکٹر اظہار احمد نے کہا کہ اشرف استھانوی کے انتقال سے بہار میں اردو صحافت کا ایک ستون گر گیا۔ وہ اسمبلی اور قانون ساز کونسل کی رپورٹنگ شاندار طریقے سے کرتے تھے۔ آج کئی صحافیوں نے انہیں دیکھ کر اور ان کی تحریر پڑھ کر صحافت کے میدان میں قدم رکھا ہے۔ مولانا ابوالکلام قاسمی شمسی نے کہا کہ اشرف استھانوی اپنی بے باکی اور جرات مندی کی وجہ سے معروف و مقبول تھے۔ وہ علم دوست اور قدر شناس تھے۔ ان کی وفات اردو صحافت کا ایک بڑا خسارہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Nasir Ansari Passed Away شاعر نصیر انصاری کا 86 برس میں انتقال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.