بھیوانی:کرکٹر سے پولیس افسر بنے جوگندر نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری کو لکھے ایک خط میں، فراہم کیے گئے مواقع کے لیے بورڈ، ہریانہ کرکٹ ایسوسی ایشن، چنئی سپر کنگز اور ہریانہ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
جوگندر نے بی سی سی آئی سکریٹری جئے شاہ کو خط لکھ کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ جوگندر (39) طویل عرصے سے بین الاقوامی کرکٹ سے دور ہیں۔ انہوں نے آخری بین الاقوامی میچ سال 2007 میں ہی کھیلا تھا۔ تب جوگندر ٹی20 ورلڈ کپ میں کپتان مہندر سنگھ دھونی کے اہم گیند بازوں میں سے ایک تھے۔
جوگندر نے کہا، "آج، بے حد شکرگزار اور عاجزی کے ساتھ، میں بین الاقوامی اور گھریلو کرکٹ کی تمام شکلوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ میرا 2002 سے 2017 تک کا سفر میری زندگی کا سب سے شاندار سفر رہا ہے۔ مجھے ہندوستانی ٹیم میں کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ میں بی سی سی آئی، ہریانہ کرکٹ ایسوسی ایشن، چنئی سپر کنگز اور حکومت ہریانہ کی طرف سے مجھے دیے گئے مواقع کے لیے شکر گزار ہوں۔
جوگندر نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں چار ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی کھیلے۔ ون ڈے میں ان کے نام ایک اور ٹی ٹوئنٹی میں چار وکٹ ہیں۔ ون ڈے میں ان کی بہترین بولنگ 28 رنز کے عوض ایک وکٹ ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں یہ 20 رنز کے عوض دو وکٹیں ہیں۔ وہ آئی پی ایل میں بھی 16 میچ کھیل کر 12 وکٹیں لے چکے ہیں۔ 27 رن دے کردو وکٹ ان کی بہترین باؤلنگ ہے۔ جوگندر آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز اور گجرات جائنٹس کے لیے کھیل چکے ہیں۔
جوگندر نے ٹی20 اورایک روزہ دونوں میں ہندوستان کے لیے چار چار میچ کھیلے۔ دائیں ہاتھ کے گیندباز کو شائقین 2007 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف اپنے آخری اوور کے لیے یاد کرتے ہیں، جہاں انہوں نے میچ کے آخری اوور میں 13 میں سے پہلی دو گیندوں میں تقریباً سات رنز دینے کے باوجود ٹیم کو فتح سے ہمکنارکیاتھا۔
ان کی پہلی گیند وائیڈ تھی۔ اگلی گیند پر مصباح کوئی رن نہ بنا سکے۔ اس کے بعد دوسری گیند پر چھکا لگاتھا۔ تیسری گیند پراسکوپ کے چکر میں مصباح فائن لیگ پر کھڑے سری سنتھ کو کیچ تھما بیٹھے۔ اس طرح جوگندر نے ہندوستان کو پانچ رنز سے ورلڈ کپ جیتنے میں مدد کی۔ جوگندر نے کورونا کے وقت بطورپولیس افسرکافی کام کیا تھا۔ آئی سی سی نے خود پوسٹ کر کے ان کے کام کو سراہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:Fraud With Chahar's wife کرکٹر دیپک چہار کی اہلیہ کے ساتھ 10 لاکھ کا فراڈ
جوگندر نے انڈین پریمیئر لیگ میں صرف 16 میچ کھیلے۔ وہ چنئی سپر کنگز کے لیے کھیلے جس میں انہوں نے 36 رنز بنائے اور 12 وکٹیں حاصل کیں۔ جوگندر کا اکانومی ریٹ 9.82 تھا۔ انہیں 2016 اور 2017 میں کسی ٹیم نے نہیں خریدا۔ میڈیم پیسر فی الحال ہریانہ پولیس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کے طور پر تعینات ہے۔
یواین آئی