ETV Bharat / bharat

جو روٹ 100 ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے کرکٹر - first batsman to score 200 in 100th Test

انگلینڈ کے کپتان جو روٹ اپنے 100 ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ روٹ نے یہ کارنامہ ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں بھارت اور انگلنڈ کے مابین جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انجام دیا۔

100 ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے کرکٹر

author img

By

Published : Feb 6, 2021, 7:02 PM IST

انگلینڈ اور بھارت کے مابین 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اپنا 100 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے کپتان جو روٹ نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سنچری بنائی۔

انگلینڈ کے کپتان جو روٹ اپنے 100 ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ روٹ نے یہ کارنامہ ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں بھارت اور انگلنڈ کے مابین جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انجام دیا۔

وہیں انگلینڈ نے میزبان بھارت کے ساتھ جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ہفتہ کے روز کھیل کے اختتام تک آٹھ وکٹوں پر 555 رنز کا بڑا اسکور بنا لیا ہے۔

اس سے قبل 100 ویں ٹیسٹ میں بہترین اسکور کا ریکارڈ پاکستان کے انضمام الحق کا تھا، انہوں نے سنہ 2005 میں بنگلور میں بھارت کے خلاف 184 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وراٹ کوہلی کا انسانی ہمدردی والا مظاہرہ

روٹ نے میچ کے پہلے دن سنچری بنائی اور وہ اپنے 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے بھی نویں بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے اپنی سنچری 164 گیندوں میں 12 چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.