جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں نان ویج کھانے کو لے اتوار کے روز تنازع خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا۔ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد اور لفٹ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکن آپس میں لڑ پڑے، جس میں دونوں فریق کو کافی جوٹیں آئی ہیں۔ اس سلسلے میں جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کی قیادت میں طلباء نے دہلی پولیس ہیڈکوارٹر پر احتجاج کیا۔ طلباء جیسے ہی احتجاج کرنے پہنچے تو پولیس نے احتجاج کرنے والے طلباء کو حراست میں لے لیا۔ اس دوران مظاہرین دہلی پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔
احتجاج کر رہے اے آئی ایس اے کے کارکن پرسن جیت نے کہا کہ دہلی پولیس جے این یو میں غنڈہ گردی کرنے والے طلباء کی حفاظت کر رہی ہے۔ پولیس نے ابھی تک ان طلباء کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا مطالبہ ہے کہ پولیس غنڈہ گردی کرنے والے طلباء کو گرفتار کرے۔ انہوں نے پولیس کی کارروائی کی بھی مذمت کی۔
وہیں جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں رام نومی کے دوران ہاسٹل میس میں مبینہ طور پر نان ویجیٹیرین کھانے کے سلسلے میں طلباء کے دو گروپوں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے بعد پیر کو ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ پیر کی صبح جے این یو ایس یو ، ایس ایف آئی، ڈی ایس ایف اور آئسا کے طلباء کے ایک گروپ نے کاویری ہاسٹل میں تشدد کے واقعہ پر نامعلوم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے طلباء کے خلاف شکایت درج کرائی۔ Delhi Police lodge FIR against Unidentified ABVP Students
شکایت کی بنیاد پر تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایاکہ حقائق اور شواہد اکٹھے کرنے اور ملزمان کی شناخت کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اے بی وی پی کے طلبہ نے پولیس کو بھی اطلاع دی ہے کہ وہ بھی باضابطہ شکایت درج کرائیں گے۔ دہلی پولیس نے کہا کہ شکایت موصول ہونے پر مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔FIR Filed Against ABVP
دائیں بازو کی اے بی وی پی اور بائیں بازو کی جماعتوں کے درمیان کل کے تصادم کے دوران جے این یو کے 12 سے زیادہ طلبہ زخمی ہوئے تھے۔ دریں اثنا، بائیں بازو کی جماعت کے طلباء نے دعویٰ کیا کہ اے بی وی پی کے طلباء نے جے این یو ہاسٹل میں رہنے والوں کو نان ویجی ٹیرین کھانا کھانے سے روکا۔ انہوں نے ہاسٹل میس کی حفاظت کرنے والے عملے کو بھی دھمکی دی، جب کہ اے بی وی پی کے طلبہ نے دعویٰ کیا کہ نان ویجیٹیرین کھانے سے کوئی مسئلہ نہیں ہواہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بائیں بازو کے حامیوں کو رام نومی کے جشن سے پریشانی تھی جس کی وجہ سے جھگڑا ہوا۔
مزید پڑھیں:
یو این آئی