آج جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قیام کو 101 برس مکمل ہوگئے ہیں۔ آج ہی کے دن اس ادارے کا قیام برطانوی حکومت کے تعلیمی نظام کے خلاف ایک بغاوت کے طور پر کیا گیا تھا۔ اپنے اس کردار کو بخوبی انجام دینے کے بعد یہ یونیورسٹی زینہ بہ زینہ ترقی کرتے ہوئے ملک کی سرفہرست یونیورسٹیز میں شمار کی جانے لگی۔
101 ویں یوم تاسیس کے مناسبت سے آج شیخ الجامعہ کی صدارت جامعہ کیمپس میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں این سی سی کیڈٹ کے ذریعے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی طلبا کی جانب سے متعدد پر فارمنسز بھی پیش کی گئیں۔ واضح رہے کہ اگست 1920 میں بابائے قوم مہاتما گاندھی نے ہندوستانیوں سے برطانوی تعلیمی نظام اور ان کے اداروں کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عدم تعاون کی تحریک کا اعلان کیا تھا جس میں محمد علی جوہر کے کہنے پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ نے 29 اکتوبر 1920 کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بنیاد رکھی۔ آزادی کے بعد جامعہ نے جدید تعلیم پر خصوصی توجہ دینا شروع کیا جس کے بعد جامعہ نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔جامعہ کیمپس میں 101 ویں یومِ تاسیس کی تقریب منعقد
اس یونیورسٹی نے کمزور طبقات خاص طور پر مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسی لیے اس یونیورسٹی پر فرقہ پرست عناصر کی میلی نظر رہتی ہے۔
جامعہ کیمپس میں 101 ویں یومِ تاسیس کی تقریب منعقد