ETV Bharat / bharat

جموں و کشمیر: ہائی کورٹ ایک دن کے لیے بند - etv bharat urdu khabar

عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس موہن ایم شانتنا گودر کے گزشتہ روز پھیپڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے انتقال کے پیش نظر جموں و کشمیر عدالت عالیہ میں پیر کے روز کوئی بھی کام نہیں کیا جائے گا۔

جموں و کشمیر: ہائی کورٹ ایک دن کے لیے بند

author img

By

Published : Apr 26, 2021, 12:53 PM IST

جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق جسٹس شانتنا گودر کے تئیں احترام اور روایت کے طور پر آج عدالت میں ہونے والے تمام کاموں کو معطل رکھا جا رہا ہے۔

ہائی کورٹ کے رجسٹرار کا مزید کہنا تھا کہ "جسٹس شانتنا گودر کا انتقال گزشتہ روز گرگاؤں کے ایک نجی ہسپتال میں ہوا۔ آج اُن کے جسدِ خاکی کو آخری رسومات کے لیے اُن کے آبائی گھر لایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 62 سال کے جسٹس شانتنا گودر کرناٹک کے رہنے والے تھے اور سن 2017 کے فروری مہینے کی 17 تاریخ کو عدالت عظمیٰ کے جج بنائے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.