ETV Bharat / bharat

Kiren Rijiju On JK people جموں وکشمیر کے لوگوں کو اِنصاف کی فراہمی کے نظام پر پورا بھروسہ ہے، کرن رجیجو

مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو جموں و کشمیرکے دورے پر ہیں۔ انہوں نے دورے کے دوران جموں وکشمیر کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اِنصاف کی فراہمی کے نظام پر پورا بھروسہ ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 9, 2023, 10:53 PM IST

سری نگر: مرکزی وزیر قانون و انصاف کرن رجیجو نے جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس این کوٹیشور سنگھ اور ایگزیکٹیو چیئرمین جے کے ایل ایس اے جسٹس تاشی ربستن کی موجودگی میں آج ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس بڈگام میں اے ڈی آر سینٹر میں لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل کے دفتر کا اِفتتاح کیا۔مرکزی وزیر نے کانفرنس ہال بڈگام میں قبل از گرفتاری، گرفتاری اور ریمانڈ کے مرحلے میں قانونی معاونت سے متعلق ایک بیداری پروگرام کی بھی صدارت کی۔

مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اَپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ لیگل ایڈڈ یفنس کونسل سسٹم معاشرے کے پسماندہ طبقوں کی مدد کرنے میں کار آمد ثابت ہوگا جن کی انصاف تک رسائی نہیں ہے۔ انہوں نے معاشرے کے پسے ہوئے لوگوں کو قبل از گرفتاری ، گرفتاری اور ریمانڈ کے مرحلے پر قانونی معاونت فراہم کرنے کے لئے اِس طرح کے بیداری پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے جموں وکشمیر کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اِنصاف کی فراہمی کے نظام پر پورا بھروسہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر زمین ایک جنت ہے اور یہاں ے لوگوں کو اس جنت پر خوشی سے رہنا ہے۔ مرکزی وزیر نے جموں وکشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پورے جموں وکشمیر یوٹی میں موثر اور قابل طریقے سے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون اِمدادی خدمات کے بارے میں بیداری کو منظم کرنے کا مقصد لوگوں کو ان کے قانونی حقوق اور انصاف کی فراہمی کے نظام تک رسائی کے بارے میں آگاہ کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئینی حقوق کو نہ صرف برقرار رکھا جائے بلکہ فروغ بھی دیا جائے۔مرکزی وزیر نے قانونی خواندگی سے شہریوں کو بااِختیار بنانے پر زور دیا۔مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہاکہ اِنصاف کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ کسی بے قصور کو سز ا نہ دی جائے اور کسی مجرم کو بخشا نہ جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نے تمام عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کو کم کرنے اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لے مختلف اقدامات کے ہیں اور ملک کے دور دراز علاقوں میں رہنے والوں سمیت شہریوں کو انصاف تک آسانی سے رسائی حاصل ہو۔

یہ بھی پڑھیں: Kiren Rijiju's car Accident رامبن میں وزیر قانون کرن رجیجو کے کار کا حادثہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.