ETV Bharat / bharat

Union Minister on JK Bank جموں کشمیر بینک کو عام لوگوں تک پہنچنے کے لیے کام کرنا ہوگا، مرکزی وزیر - جموں کشمیر بینک

مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کشن کراڈ نے آج سرینگر میں جموں کشمیر بینک کے صدر دفتر پر متعدد اسکیموں کا افتتاح کیا اور اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔ Union Minister on JK Bank

جموں کشمیر بینک کو عام لوگوں تک پہنچنے کے لیے مزید کام کرنا ہوگا، مرکزی وزیر

author img

By

Published : Nov 23, 2022, 5:38 PM IST

سرینگر:مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کشن کراڈ نے کہا کہ جموں کشمیر بینک یونین ٹریٹری میں عمدہ کام کررہا ہے لیکن عام لوگوں تک بنک کی رسائی کے لئے ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے آج سرینگر میں جموں کشمیر بینک کے صدر دفتر پر کئی اسکیموں اور پروگرامز کا افتتاح کیا۔ انہوں نے بینک کی مختلف اسکیموں سے استفادہ کرنے والے افراد میں اسناد تقسیم کی اور انکی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے ای موڈ کے ذریعے بینک کے چار نئے دفتر اور تین آے ٹی ایمز کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر بینک میں صارفین کے لئے جو اسکیمیں شروع کی گئی ہیں وہ کامیابی سے صارفین کو استفادہ پہنچا رہی ہیں۔ JK Bank has to do more to reach out to the common people says Union Minister

جموں کشمیر بینک کو عام لوگوں تک پہنچنے کے لیے مزید کام کرنا ہوگا، مرکزی وزیر

مزید پڑھیں:۔ گاندربل کے کلن گنڈ میں جموں و کشمیر بینک کی شاخ کا افتتاح

انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار فائنانشل لٹریسی کے لئے جموں کشمیر بینک کی معاونت کرنے کے لئے تیار ہے اور فی الوقت یہ بینک اقتصادیات کو بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے۔ اس تقریب پر بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر بلدیو پرکاش نے کہا کہ بینک کی کوشش ہے کہ یونین ٹریٹری میں نوجوانوں کو مالی تعاون دے کر انہیں برسر روزگار بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بینک نے حالیہ مہینوں میں ڈیجیٹل سیکورٹی اور ڈیجیٹل فائنانسک کے لیے کئی اقدامات کئے ہیں تاکہ بینک کے صارفین کو سہولت فراہم ہو۔ اس سے قبل موصوف وزیر نے بینک سے فیضیاب ہونے والے کچھ انٹرپونیرز کے اسٹالز کا دورہ کیا اور انکی حوصلہ افزائی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.