ETV Bharat / bharat

Bihar Nagar Nikay Chunav Result جیت کے بعد بھی دوست کی شکست پر دلبرداشتہ امیدوار

بلدیاتی انتخابات میں جتیندر چودھری کو کامیابی ملی ہے لیکن وہ اپنی کامیابی کے نتائج سننے کے بعد رونے لگے اور کاؤنٹنگ ہال سے باہر آگئے، جب ان سے رونے کی وجہ دریافت کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ ان انتخابات میں ان کے دوست کی شکست ہوئی ہے۔ Bihar Nagar Nikay Chunav Result

author img

By

Published : Dec 20, 2022, 2:10 PM IST

جیت کے بعد بھی دوست کی شکست پر دلبرداشتہ امیدوار

گیا: ریاست بہار کے گیا ضلع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت کاؤنٹنگ جاری ہے۔ 230 وارڈوں میں 150 وارڈوں کا نتیجہ آچکا ہے۔ اب تک کے نتائج میں نئے چہرے جو پہلی مرتبہ قسمت آزمارہے تھے ان کی جیت زیادہ تعداد میں ہوئی ہے۔ ان ہی میں ایک خضر سرائے کے وارڈ 9 کے امیدوار جتیندر چودھری ہیں، جو وارڈ میں جیت درج کرنے کے باوجود غمزدہ ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنی کامیابی کے نتائج سننے کے بعد رونے لگے اور کاؤنٹنگ ہال سے باہر آگئے۔ جب ان سے رونے کی وجہ دریافت کی گئی تو انہوں نے بتایا کی اس انتخابات میں ان کے دوست کی شکست ہوئی ہے جس کے سبب وہ کافی غمزدہ ہیں اور وہ اس کامیابی سے خوش نہیں ہیں اور اسی لیے وہ جذباتی ہوگئے۔ Jitendra Choudhary Won the Bihar Nagar Nikay Chunav

مزید پڑھیں:۔ Gaya Local Body Elections گیا لوکل باڈی الیکشن میں رائے دہندگان پُرجوش

مقامی لوگ ان دونوں کی دوستی کے قائل ہوگئے۔ ان کی دوستی اسلیے بھی خاص ہے کیونکہ دونوں کا تعلق الگ الگ برادری سے ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی جیت سے زیادہ دوست کی شکست کا غم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوست کی خوشی میں ہی انکی خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کامیابی کا جشن منائیں گے لیکن کافی سادگی کے ساتھ تاکہ اسکے دوست کی دل آزاری نہ ہو۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ اپنے وارڈ کی ترقی کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ جتیندر کا تعلق شیڈول کاسٹ سے ہے جب کہ اس کا دوست سوجیت سنگھ جو چیئرمین کے عہدے پر کھڑا تھا اس کا تعلق باون برادری سے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.