ETV Bharat / bharat

Jio True 5G جیو کے ٹرو 5 جی نیٹ ورک کا مزید 10 شہروں میں آغاز

ریلائنس جیو نے آج مزید 10 شہروں میں اپنی ٹرو5 جی خدمات کا آغاز کیا۔ نئی سروس کے آغاز کے موقع پر جیو کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں 8 ریاستوں کے 10 شہروں میں جیو ٹرو 5 جی کو بیک وقت لانچ کرنے پر فخر ہے۔

Jio True 5G
جیو کے ٹرو 5 جی نیٹ ورک کا مزید 10 شہروں میں آغاز
author img

By

Published : Feb 7, 2023, 8:08 PM IST

ممبئی: ریلائنس جیو نے آج مزید 10 شہروں میں اپنی ٹرو5 جی خدمات کا آغاز کیا۔ ان میں ہند پور، مدناپلے، آندھرا پردیش میں پرددتور، چھتیس گڑھ میں رائے پور، اڑیسہ میں تلچر، پنجاب میں پٹیالہ، راجستھان میں الور، تلنگانہ میں منچیریال، اتر پردیش میں گورکھپور اور اتراکھنڈ میں روڑکی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹرو 5جی نیٹ ورک سے جڑے شہروں کی تعداد 236 ہو گئی ہے۔

نئی سروس کے آغاز کے موقع پر جیو کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں 8 ریاستوں کے 10 شہروں میں جیو ٹرو 5 جی کو بیک وقت لانچ کرنے پر فخر ہے۔ اس لانچ کے ساتھ، ملک بھر کے 236 شہروں میں جیو صارفین جیو ٹرو 5 جی کے فوائد سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ ریلائنس جیو ان میں سے زیادہ تر شہروں میں 5G خدمات شروع کرنے والا پہلا اور واحد آپریٹر بن گیا ہے۔ ان شہروں کے جیو صارفین کو جیو ویلکم آفر کے تحت مدعو کیا جائے گا۔ مدعو کئے گئے صارفین کو بغیر کسی اضافی قیمت کے 1جی بی پی ایس+ کی رفتار سے لامحدود ڈیٹا ملے گا۔ آج سے ان تمام شہروں میں جیو کے صارفین جیو ویلکم آفر کا فائدہ اٹھا سکیں گے، جس کے تحت وہ بغیر کسی اضافی قیمت کے 1 جی بی پی ایس + تک کی رفتار کے ساتھ 5G انٹرنیٹ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Jio True 5G جیو کا ٹرو 5 جی مزید 225 شہروں میں پہنچا، 34 مزید شہرو ں میں ہوا لانچ

وہ شہر جہاں آج جیو ٹرو 5 جی لانچ کیا گیا ہے وہ ملک میں سیاحت، کاروباری اور تعلیمی مراکز کے لحاظ سے اہم ہیں۔ اس کے آغاز کے ساتھ، صارفین نہ صرف ٹیلی کام نیٹ ورک کے فوائد سے لطف اندوز ہوں گے، بلکہ ای گورننس، تعلیم، آٹومیشن، مصنوعی ذہانت، گیمنگ، صحت کی دیکھ بھال، زراعت آئی ٹی اور صنعتی یونٹس تیز رفتار کا تجربہ کرنے کے لیے اسے استعمال کرنے سے بھی فائدہ اٹھائیں گے۔ ہم آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، پنجاب، راجستھان، تلنگانہ، اتر پردیش اور اتراکھنڈ کی حکومتوں کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن میں ہماری مدد کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.