ETV Bharat / bharat

ہریانہ: تیز رفتار ٹرک نے خاتون مظاہرین کو کچلا، 3 ہلاک

author img

By

Published : Oct 28, 2021, 12:13 PM IST

ہریانہ کے جھجر ضلع میں خاتون مظاہرین کو ٹرک نے کچل دیا۔ اس حادثے میں 3 خواتین کی موت ہوگئی، جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ زخمی خاتون کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ہریانہ: تیز رفتار ٹرک نے خاتون مظاہرین کو کچلا، 3 ہلاک
ہریانہ: تیز رفتار ٹرک نے خاتون مظاہرین کو کچلا، 3 ہلاک

ہریانہ کے بہادر گڑھ میں جمعرات کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ جھجر روڈ پر ڈیوائیڈر پر بیٹھی خاتون مظاہرین کو تیز رفتار ٹرک نے کچل دیا۔ حادثے میں تین خواتین کی موت ہو گئی اور ایک خاتون کسان بری طرح زخمی ہو گئیں۔ زخمی خاتون کی ٹانگ میں فریکچر ہے۔ جسے مقامی ڈاکٹروں نے علاج کے لیے روہتک پی جی آئی ریفر کیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ کسانوں کی تحریک میں شامل یہ خواتین بہادر گڑھ کے بائی پاس پر رہتی تھیں اور پنجاب جانے کے لیے جھجر روڈ پر ڈیوائیڈر پر آٹو کا انتظار کر رہی تھیں۔ انہیں ریلوے اسٹیشن جانا تھا۔ اسی وقت ایک تیز رفتار ٹرک ڈیوائیڈر پر چڑھ گیا اور ڈیوائیڈر پر بیٹھی ان خواتین کو اپنی زد میں لے لیا۔

حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ دو خواتین کسانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک خاتون نے بہادر گڑھ کے سول اسپتال میں دم توڑ دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس حادثہ میں ایک خاتون کسان شدید زخمی ہوگئی۔ مقامی ڈاکٹروں نے اسے روہتک پی جی آئی ریفر کر دیا ہے۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہے۔

دوسری جانب پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے کر حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والی تمام عمررسیدہ خواتین پنجاب کے ضلع مانسا سے تعلق رکھتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'بی جے پی نے پیگاسس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا'

ان کے نام چھندرکور بیوی بھان سنگھ عمر 60 سال، امرجیت کور بیوی ہرجیت سنگھ عمر 58 سال، گرمیل کور بیوی بھولا سنگھ عمر 60 سال شامل ہیں۔ ایک اور خاتون کسان گرمیل سنگھ بیوی مہر کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ انہیں علاج کے لیے روہتک پی جی آئی ریفر کیا گیا ہے، فی الحال پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.