ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی راجدھانی دہلی میں یکم مئی سے طیارہ ایندھن کی قیمت 61،690.28 روپے فی کلو لیٹر کردی گئی ہے۔ یہ قیمت اپریل میں 57،805.28 روپے فی کلو لیٹر تھی۔ اس طرح اس کی قیمت میں 3،885 روپے یعنی 6.72 فیصد اضافہ ہواہے۔
اسی طرح ممبئی میں طیارہ ایندھن 3912.75 روپے یعنی سات فیصد مہنگا ہوگیا ہے اور ہفتے کے روز سے اس کی قیمت 59،822.90 روپے فی کلو لیٹر ہوگئی ہے۔ اپریل میں اس کی قیمت 55،910.15 روپے فی کلو لیٹر تھی۔
جب کہ کولکاتہ میں طیارہ ایندھن 6.30 فیصد اور چنئی میں 6.84 فیصد مہنگا ہوا ہے۔ کولکاتہ میں اب اس کی قیمت 66،245.74 روپے اور چنئی میں 63،095.36 روپے فی کلو لیٹر ہوگئی ہے۔ خبروں کے مطابق طیارہ ایندھن کی قیمتوں کا ہر ماہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
یو این آئی