ETV Bharat / bharat

جے ای ای مین کے تیسرے مرحلے کے 20 جولائی اور چوتھے مرحلے کے امتحان 27 جولائی سے - urdu khabar

جے ای ای مین کے تیسرے اور چوتھے مرحلے اپریل اور مئی میں ہونے تھے لیکن امتحانات کورونا وبا کی وجہ سے ملتوی کرنے پڑے تھے۔

JEE mains exam
JEE mains exam
author img

By

Published : Jul 6, 2021, 11:00 PM IST

مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے جے ای ای مین 2021 کے ملتوی کئے گئے تیسرے اور چوتھے مرحلے کے امتحانات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تیسرے مرحلے کے امتحان 20 سے 25 جولائی اور چوتھے مرحلے کے امتحان 27 جولائی سے 2 اگست تک منعقد ہوں گے۔

ڈاکٹر نشنک نے بتایا 'جے ای ای مین امتحان کے تیسرے مرحلہ کے امتحان 20 سے 25 جولائی اور چوتھے مرحلے کے امتحان 27 جولائی سے 2 اگست تک منعقدی کئے جائیں گے'۔

جے ای ای مین کے تیسرے اور چوتھے مرحلے اپریل اور مئی میں ہونے تھے لیکن امتحانات کورونا وبا کی وجہ سے ملتوی کرنے پڑے تھے۔

انہوں نے کہا 'جو طلبا کسی وجہ سے تیسرے مرحلے کے لئے درخواست نہیں دے سکتے تھے وہ آج رات سے 8 جولائی کی رات 11 بجکر 30 منٹ تک درخواست دے سکیں گے۔ اس کے علاوہ چوتھے مرحلے کے لئے بھی آپ 9 جولائی سے 12 جولائی تک درخواست دے سکتے ہیں۔ پچھلی بار جنتے امتحان کے مراکز تھے اب ان کی تعداد کو دوگنا کر دیا گیا ہے تاکہ معاشرتی دوری کو برقرار رکھا جاسکے'۔

واضح ر ہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے اس سال جے ای ای مین کو چار مراحل میں کرانے کا اعلان کیا تھا جن میں سے دو مراحل فروری اور مارچ میں مکمل ہوچکے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.