ETV Bharat / bharat

جے ڈی یو کے طالبعلم رہنما پر فائرنگ - بہار کے دارالحکومت پٹنہ سے متصل بختیار پور

حالیہ دنوں میں بہار میں جرائم کی واردات میں ہوئے اضافے سے ریاست کی عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے، جس طرح دارالحکومت پٹنہ سمیت ریاست کے متعدد اضلاع میں قتل کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔

بدمعاشوں نے جے ڈی یو کے طالبعلم رہنما کو ماری گولی

author img

By

Published : Jan 17, 2021, 2:10 PM IST

بہار کے دارالحکومت پٹنہ سے متصل بختیار پور میں حکمراں جماعت جے ڈی یو کے ایک طالب علم رہنما آلوک تیجسوی کو جرائم پیشوں نے گولی مار دی جس سے وہ بری طرح زخمی ہو گئے، اس کے بعد آلوک کو تشویشناک حالت میں پٹنہ منتقل کیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ جرائم پیشوں نے آلوک تیجسوی کو ہفتے کی رات ان کے گھر کے باہر ہی انہیں گولی مار دی، گولی لگنے کے بعد آلوک کو نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا، ابتدائی علاج کے بعد پی ایم سی ایچ منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے اس معاملے میں متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے، اور پوچھ گجھ کر رہی ہے، پولیس مزید ا معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ واقعہ بختیار پور تھانہ کے بیگھا گنج علاقے میں پیش آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.