ETV Bharat / bharat

PM Modi Slams JDS, Congress جے ڈی ایس کانگریس کی بی ٹیم ہے، وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جے ڈی (ایس) کانگریس کی بی ٹیم ہے، اور کسی نہ کسی طرح 15-20 سیٹیں جیتنے کا خواب دیکھ رہی ہے… وہ عدم استحکام میں ایک موقع دیکھتے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 30, 2023, 10:52 PM IST

بیلور/چنا پٹنہ: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو جنتا دل (ایس) کو کانگریس کی بی ٹیم قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ باپ بیٹے کی پارٹی انتخاب کے بعد پر ایک غیر مستحکم حکومت میں 'کنگ میکر' کا کردار ادا کرنے کے لئے 15-20 سیٹیں جیتنے کا خواب دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی حکومتیں ریاست کی ترقی کے لیے نقصان دہ ہیں۔ہاسن ضلع کے بیلور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مودی نے کہا 'جے ڈی (ایس) کانگریس کی بی ٹیم ہے، اور کسی نہ کسی طرح 15-20 سیٹیں جیتنے کا خواب دیکھ رہی ہے… وہ عدم استحکام میں ایک موقع دیکھتے ہیں۔‘‘ جے ڈی (ایس) نے اعلان کیا ہے کہ وہ صرف 15-20 سیٹوں کی امید کر رہے ہیں اور کنگ میکر بنیں گے اور ایک غیر مستحکم حکومت بنا کر عوام سے لوٹی گئی رقم میں سے اپنا حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جے ڈی (ایس) اور کانگریس دونوں تمام پہلوؤں میں ایک پارٹی ہیں، اور وہ پارلیمنٹ میں ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں اور خاندان اور بدعنوانی کو فروغ دیتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس بار کرناٹک نے دہائیوں پرانی اتحادی سیاست کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور جے ڈی ایس عدم استحکام کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی ایس اور کانگریس عدم استحکام کی سب سے زیادہ ذمہ دار جماعتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی سے متعلق زیادہ تر سرخیاں اس بارے میں ہوتی ہیں کہ کنبہ کے کس فرد کو بالادستی حاصل ہے اور اس بات پر کوئی بحث نہیں ہوتی کہ ان کا عوام کے لیے کیا ایجنڈا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Assembly Elections بنگلورو میں پی ایم مودی کا زبردست روڈ شو

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.