حیدرآباد: عام طور پر لوگوں کا قد پانچ سے چھ فٹ کا ہوتا ہے لیکن کیا آپ نے کبھی 7.5 فٹ لمبے شخص کو دیکھا ہے؟ ریاست تلنگانہ کے ضلع بھدرادری کوٹھا گوڈیم کے بھدراچلم میں تعینات ایک فوجی جوان کا قد ساڑھے سات فٹ ہے۔ ضلع میں آئے سیلاب کے پیش نظر اس طویل القامت جوان کو یہاں ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔ مقامی لوگ مذکورہ فوجی جوان کے ساتھ سلفی لے رہے ہیں اور اس سے مل کر خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ لوگ سلفی لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں جہاں صارفین اس کی تصویر کو خوب سراہ رہے ہیں۔ Jawan has record height... People taking selfies with him
مزید پڑھیں:۔ Kargil Vijay Diwas in Srinagar: سرینگر میں کرگل وجے دیوس پُرجوش اںداز میں منایا گیا
ریاست جموں کشمیر سے آئے ہوئے اس سیل میں مذکورہ نوجوان فوجی اہلکار کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔ فی الحال وہ حیدرآباد میں مقیم ہے۔ وہ سیلاب کے پیش نظر خصوصی ڈیوٹی کے لیے بھدراچلم آیا ہوا تھا۔ جہاں لوگوں نے اس کے ساتھ سلفی لی اور تصویرکو سوشل میڈیا پر شئیر کیا۔