نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت صنعتکار گوتم اڈانی کو بدعنوانی کی ہر آنچ سے بچانے میں مصروف ہے اس لئے بینکوں کا 7000 کروڑ روپے ڈکارنے والے اڈانی کے سمدھی اورمفرور کاروباری جتن مہتا کا اب تک کوئی بال بھی بانکا نہیں کرسکا ہے۔کانگریس ترجمان سپریہ شرینت نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا، 'اڈانی کے سمدھی جتن مہتا مفرورہیں اور وہ ملک کے بینکوں کے ساتھ 7000 کروڑ کی دوھکہ دہی کرکے بھاگ چکے ہیں لیکن اڈانی کے سمدھی ہونے کی وجہ سے جتن مہتا کے خلاف مودی حکومت کی کارروائی ’نل بٹے سناٹا‘ہے۔انہوں نے کہا کہ اس تاجر نے بینکوں سے 'لیٹر آف کریڈٹ' لے کر دکھاوا کیا۔ اس کے تحت پھرسونا درآمد کرکے زیورات بنائے اوران زیورات کو برآمد کیا۔ دلچسپ بات ہے کہ جتن نے زیورات کو اپنی ہی 13 کمپنیوں کو برآمد کیا اور پھر رقم ڈوبنے کی بات کہی۔ حقیقت یہ ہے کہ پیسہ ڈوبا نہیں بلکہ اسے ڈکارلیاگیا تھا۔
ترجمان نے کہا، مونٹیروسا گروپ کی کمپنیاں مبینہ طور پر ان شیل کمپنیوں میں پیسہ ڈال رہی ہیں، جہاں سے وہ پیسہ اڈانی کے پاس جاتا ہے۔ مونٹیروسا گروپ کے تاراڈانی کے سمدھی جتن مہتا سے جڑے ہیں اس لئے حکومت سے پوچھنا ضروری ہے کہ ان شیل کمپنیوں میں 20000 کروڑ کس کے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ 'سی بی آئی نے جتن مہتا کیس میں تین سال پہلے کی گئی شکایت پراب تک مقدمہ کیوں درج نہیں کیا؟ اڈانی کے سمدھی جتن مہتا کو کون بچارہا ہے اوراس مفرور کاروباری کے خلاف سرکاری ایجنسیاں خاموش کیوں ہیں؟ جتن اوران کی اہلیہ کو کس نے بھاگنے دیا اور اڈانی کی شیل کمپنیوں میں 20 ہزار کروڑ روپے کیا جتن کی شیل کمپنیوں سے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Congress Slams Modi Govt حکومت سچ چھپانے کے لئے غلط فیصلے کر رہی ہے، کانگریس
یو این آئی