میرٹھ: کورونا وبا کے خاتمے کے بعد ادبی محفلوں اور مشاعرے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ اسی کے تحت میرٹھ میں گزشتہ روز سماجی تنظیم ہم خیال فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک ادبی محفل و مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مقامی شعرا کے علاوہ مختلف اضلاع سے شعراء اکرام نے شرکت کی۔
ادبی محفلوں اور نشست کے آف لائن انعقاد سے جہاں شعرا میں خوشی دیکھی گئی، وہیں سامعین نے آف لائن مشاعرے کا لطف اٹھایا۔ ایسے میں ان کا کہنا تھا کہ ادب کا جو کارواں رک گیا تھا۔ اس کی پھر سے شروعات سے شاعروں کو بھی اپنے ادب پیش کرنے کا موقع ملا ہے اس سے اردو زبان کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ادبی محفلوں اور مشاعرے سے اب لگ رہا ہے کہ زندگی کا معمول ایک بار پھر سے ان ادبی پروگرامز کے ذریعے کورونا کے درد کو کم کرنے کا کام کرے گا۔