بیدر: کرناٹک میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر علاقائی پارٹی جنتادل سیکولر نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے، جس میں 93 امیدواروں کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ اس فہرست میں ضلع بیدر کے چھ اسمبلی حلقہ جات میں سے چار اسمبلی حلقہ جات کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ جنتا دل سیکولر پارٹی کے ضلع صدر رمیش پاٹل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی فہرست میں ضلع بیدر کے چار اسمبلی حلقہ جات کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہوا ہے۔ ان میں بیدر جنوب کے لیے بنڈپا قاسم پور، بیدر شمال رمیش پاٹل، ہمناآباد تعلقہ کے لیے سی ایم فیض، بسوا کلیان سے یثرب علی قادری شامل ہیں۔ Janata Dal Secular released the first list of candidates for karnataka assembly election 2023
مزید پڑھیں:۔ ETV Exclusive جنتادل سیکولر کے بی جے پی سے پس پردہ تعلقات نہیں
انہوں نے مزید کہا کہ جنتا دل سیکولر پارٹی ایک عوامی پارٹی ہے جو عوام کے مفاد کے لیے کام کرتی ہے، ہم سابق میں جنتا دل سیکولر پارٹی کی جانب سے عوام کے لے کیے گئے کاموں کو لے کر عوام کے درمیان جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت روزگار، تعلیم، صحت، خواتین کا تحفظ، بے گھر افراد کو گھر اور کسانوں کے مسائل جیسے ہم عوامی ضروریات پر کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنچ رتن پروگرام کے تحت ریاست کے 224 اسمبلی حلقوں میں پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھالکی اور اوراد تعلقہ جات کے لیے دوسری فہرست میں امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔