ETV Bharat / bharat

Jan Dhan: جن دھن اسکیم سے ملک کے ترقیاتی سفر میں تبدیلی آئی: مودی

وزیر اعظم نے کہا ’’ آج’ پردھان منتری جن دھن یوجنا‘ کے سات سال مکمل ہوچکے ہیں۔ اس اسکیم نے ملک کے ترقیاتی سفر کا راستہ بدل دیا ہے۔ اس نے مالی شمولیت کو یقینی بنایا ہے اور بہت سے بھارتیوں کی زندگیوں کو بااختیار بنایا ہے۔ ساتھ ہی اس اسکیم کے ذریعے شفافیت میں بھی اضافہ ہوا ہے ‘‘۔

جن دھن اسکیم سے ملک کے ترقیاتی سفر میں تبدیلی آئی: مودی

author img

By

Published : Aug 28, 2021, 7:19 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کہا کہ جن دھن اسکیم سے ملک کے ترقیاتی سفر میں تبدیلی آئی ہے اور اس نے کئی بھارتیوں کو بااختیار بنایا ہے۔حکومت کی اہم مالی شمولیت اسکیم جن دھن کے سات سال مکمل ہونے کے موقع پر مودی نے سلسلہ وار ٹویٹ کر کے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا ’’ آج’ پردھان منتری جن دھن یوجنا‘ کے سات سال مکمل ہوچکے ہیں۔ اس اسکیم نے ملک کے ترقیاتی سفر کا راستہ بدل دیا ہے۔ اس نے مالی شمولیت کو یقینی بنایا ہے اور بہت سے بھارتیوں کی زندگیوں کو بااختیار بنایا ہے۔ ساتھ ہی اس اسکیم کے ذریعے شفافیت میں بھی اضافہ ہوا ہے ‘‘۔

یہ بھی پڑھیں:تبلیغی جماعت کے تمام 12 افراد باعزت بری

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ جن دھن اسکیم کو کامیاب بنانے والے تمام لوگوں کی انتھک کوششوں کی تعریف کرتے ہیں۔ ان کی کوششوں سے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ملک کے لوگ بہتر زندگی گزار سکیں۔

قابل ذکر ہے کہ مودی سرکار نے پہلی بار اقتدار میں آنے کے بعد 28 اگست 2014 میں بڑی تعداد میں لوگوں کو بینکوں سے جوڑنے کے لیے جن دھن اسکیم شروع کی تھی۔ جس کا مقصد بڑی تعداد میں غریب لوگوں کے کھاتے کھول کر ان میں ایک مخصوص رقم جمع کرانا تھا۔

یواین آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.