جموں و کشمیر میں ایک بار کورونا کے کیسز میں اُچھال دیکھنے کو مل گیا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 150 نئے کیسز درج کیے گئے، جن میں 112 کشمیر اور 38 جموں میں ریکارڈ ہوئے۔
گذشتہ ہفتے خطہ میں کورونا کے کیسز میں کمی دیکھی گئی تھی تاہم گزشتہ روز کووڈ کیسز میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا۔
جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 327140 کیسز ہیں۔ تاہم 321401 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
جموں و کشمیر میں اب تک سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 4414 افراد کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ ان میں 2246 کشمیر اور 2168 جموں میں درج کی گئی۔
جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ کیسز دارالحکومت سرینگر میں پائے گئے۔ یہاں کل 73234 افراد کورونا سے متاثر ہوئے تاہم اب یہاں صرف 656 فعال کیسز ہیں۔
دوسرے نمبر پر سرمائی دارالحکومت جموں ہے جہاں 53077 کیسز درج ہوئے تاہم یہاں اب صرف 47 کیسز سرگرم ہیں۔
پورے ملک کی طرح جموں و کشمر میں بھی کورونا کی تیسری لہر نے اپنا قہر برپا کیا۔ جہاں سال کے اوائل میں یہاں صرف 600 سرگرم کیسز تھے تاہم تیسری لہر کے بعد یہاں کیسز کی تعداد پچاس ہزار کے پار ہو گئی۔
کشمیر کے مقابلہ جموں میں اموات کی شرح زیادہ ہے۔