ETV Bharat / bharat

Jammu and Kashmir to Celebrate Eid-ul-Fitr on Tuesday: جموں و کشمیر میں منگل کو عیدالفطر منانے کا اعلان

author img

By

Published : May 2, 2022, 7:08 AM IST

جموں و کشمیر میں مفتی ناصر الاسلام نے اعلان کیا کہ عیدالفطر منگل کو منائی جائے گی. Eid in Kashmir۔ کیونکہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ Jammu and Kashmir to Celebrate Eid-ul-Fitr on Tuesday

جموں و کشمیر منگل کو عیدالفطر منانے کا اعلان

رمضان المبارک کی انتیس تاریخ کو ملک بھر میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ جموں و کشمیر میں ائمہ وعلمائے اکرام کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی شوال المکرم یعنی عید کا چاند دیکھنے کی کوششیں کیں۔ تاہم مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر آنے کی کوئی اطلاع کہیں سے بھی موصول نہیں ہوسکی۔ مفتی ناصر الاسلام نے اعلان کیا ہے کہ منگل کو شوال المکرم کی پہلی تاریخ ہوگی اور عیدالفطر منگل کو منائی جائے گی۔ Jammu and Kashmir to Celebrate Eid-ul-Fitr on Tuesday

مفتی ناصر الاسلام نے کہا کہ انہوں نے جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع سے شوال کا چاند دیکھنے کے متعلق کوئی شہادت نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ سوموار کو ماہ صیام کا آخری روزہ ہوگا اور منگل کو یونین ٹریٹری میں عیدالفطر منائی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت اور پاکستان میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ ان ممالک میں بھی منگل کو عیدالفطر منائی جائے گی۔ Eid-ul-Fitr Celebrate on Tuesday in Jammu and Kashmir

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ کورونا وائرس وبا کے سبب گزشتہ دو سالوں سے وادیٔ کشمیر میں عیدین کی اجتماعی نمازوں پر مکمل پابندی تھی۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا تھا کہ ’’عید کے موقع پر نماز عید کے لیے بڑے اجتماعات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.