ETV Bharat / bharat

کٹھوعہ: پولیس نے ایک افغان شہری کو گرفتار کیا - عبدل رحمانی

کٹھوعہ کے کورونا ٹیسٹ سینٹر کے قریب پولیس نے کشمیر کے راستے افغانستان جانے والے ایک افغانستانی نابالغ کو گرفتار کیا ہے۔ تاہم اس کے پاس تمام جائز سفری دستاویزات موجود تھے۔

پولیس نے ایک افغان شہری کو گرفتار کیا
پولیس نے ایک افغان شہری کو گرفتار کیا
author img

By

Published : Aug 31, 2021, 2:34 PM IST

Updated : Aug 31, 2021, 3:03 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے منگل کی صبح ضلع کٹھوعہ کے لکھن پور میں ایک کورونا ٹیسٹ سینٹر کے نزدیک افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک کمسن لڑکے کو حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ لکھن پور میں ایک کورونا ٹیسٹ سینٹر کے نزدیک افغانستان سے تعلق رکھے والے ایک 17 سالہ لڑکے کو حراست میں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ نوجوان کی شناخت اس کے پاسپورٹ سے منکشف ہوئی ہیں۔

پولیس نے ایک افغان شہری کو گرفتار کیا

کٹھوعہ ایس پی رمیش چندر کوٹوال نے بتایا کہ اس 17 سالہ لڑکے کی شناخت کابل کے رہائشی عبدل رحمانی کے طور پر ہوئی ہے۔تاہم اس کے پاس تمام جائز سفری دستاویزات بھی موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نوجوان رواں سال جولائی کے ماہ میں اپنے بھائی کے علاج کے لیے بطور تیماردار ہندوستان آیا تھا۔ اس کے علاوہ اس کا بھائی ایک افغان فوجی ہے اور گولی لگنے کی وجہ سے وہ فی الحال دہلی کے آر آر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

مزید پڑھیں:Afghanistan: افغانستان میں امریکہ کی بیس سالہ جنگ کا اختتام

انہوں نے بتایا کہ عبدل رحمانی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب دہلی سے جموں و کشمیر آنے والی بس کو لکھنپور کے کووڈ 19 آر ٹی پی سی آر چیک پوائنٹ پر روکا گیا تھا۔

ابتدائی پوچھ تاچھ میں رحمانی نے پولیس کو بتایا کہ وہ کشمیر کے راستے افغانستان جانا چاہ رہا تھا کیونکہ اسے اپنے گھر کی یاد آرہی تھی۔ حالانکہ پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

Last Updated : Aug 31, 2021, 3:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.