ETV Bharat / bharat

جموں وکشمیر: این آئی اے نے مزید دو افراد کو گرفتار کیا - قومی تحقیقاتی ایجنسی

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں وکشمیر میں گزشتہ روز چھاپے مارے، اس دوران این آئی اے نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

این آئی اے نے مزید دو افراد کو گرفتار کیا

author img

By

Published : Oct 31, 2021, 2:09 PM IST

قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز عسکری کاروائی میں ملوث مزید دو افراد کو چھاپے ماری کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت سرینگر کے رہنے والے اشفاق احمد وانی اور سوپور کے رہنے والے عمر بٹ کے طور پر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ جماعت اسلامی جموں و کشمیر سے وابستہ افراد کے گھروں پر این آئی اے کی جانب سے چھاپہ ماری جاری

ایجنسی کے مطابق " یہ معاملہ لشکر طیبہ (ایل ای ٹی)، جیش محمد (جے ای ایم)، حزب المجاہدین (ایچ ایم)، البدر اور ان کے کیڈرس ریزسٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) اور پیپل اگینسٹ فاشسٹ فورسز (پی اے ایف ایف) جیسی ملحقہ تنظیمیں کے ذریعہ جموں و کشمیر اور دیگر بڑے شہروں میں پرتشدد عسکریت پسندانہ کارروائیاں کرنے کی سازش سے متعلق ہے۔ "

ایجنسی نے اس حوالے سے رواں ماہ کی 10 تاریخ کو معاملہ (RC 29/2021/NIA/DLI) درج کر کے تحقیقات شروع کی تھی اور اب تک 25 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.