سرینگر: جموں و کشمیر کے ادھمپور میں کیمیکل فیکٹری میں کل رات اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اتنی خوفناک ہے کہ اسے بجھانے کے لئے فضائیہ کو طلب کیا گیا ہے۔ اس وقت جائے وقوع پر فائر فائٹرس، انڈین ایئر فورس کی مدد سے آگ بجھانے کی ہر ممکن کوششیں کررہے ہیں۔
بھارتی فضائیہ کے وارنٹ آفیسر دلبیر ایس بہل نے کہا کہ "ہمیں آگ بجھانے میں 2 گھنٹے ہوچکے ہیں اور ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ اس میں کتنا وقت لگ سکتا ہے۔"
خبروں کے مطابق ابھی اس بات کو حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ آگ لگنے کی وجہ کیا ہے۔ تاہم کچھ وقفہ کے بعد مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔