ETV Bharat / bharat

Mahmood Asad Reached Turkey زلزلہ زدگان کی امداد کے لئے جمعیۃ کے صدر ترکی پہنچے - ترکی کے زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے ترکی کے زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ کیا، اس دوران ترکی کے زلزلہ متاثرین کی دلجوئی کی اور ضرورت مندوں کے درمیان راحتی اشیاء بھی تقسیم کیا۔

زلزلہ زدگان کی امداد کے لئے جمعیۃ کے صدر ترکی پہنچے

author img

By

Published : Mar 7, 2023, 10:42 PM IST

دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی آج ترکی کے زلزلہ زدہ علاقے انطاکیہ اور کہرمان مرعش پہنچے، جہاں انہوں نے ہزاروں کیمپوں میں پناہ گزیں متاثرہ خاندانوں کی دلجوئی کی اور ضرورت مندوں کے درمیان اپنے ہاتھوں سے کھانے کے سامان کی کٹس تقسیم کئے، یہ عمل الخیر فائونڈیشن کے اشتراک سے انجام دیا گیا۔ اس قیامت خیز زلزلہ نے ہزاروں خاندانوں کو نہ صرف اجاڑ دیا ہے، بلکہ بہت سارے معصوم بچوں سے والدین کا سایہ بھی اٹھ گیا ہے۔

ان متاثرین سے ملاقات کے دوران چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کو دیکھ کر مولانا مدنی آبدیدہ ہوگئے، انہوں نے بچوں سے بات چیت کی اور انطاکیہ شہر میں ایک بچہ نے مولانا مدنی کے سامنے قرآن مجید کا ایک سورہ بھی پڑھ کر سنایا۔ واضح ہو کہ ترکیہ میں پانچ لاکھ سے زیادہ مکانات یا تو بالکل ہی منہدم ہوگئے ہیں یا ناقابل رہائش حد تک مخدوش ہوگئے ہیں۔

زلزلہ زدگان کی امداد کے لئے جمعیۃ کے صدر ترکی پہنچے
زلزلہ زدگان کی امداد کے لئے جمعیۃ کے صدر ترکی پہنچے

تاریخی شہر انطاکیہ جسے سلطان رکن الدین بیبرس نے 1268ء میں فتح کرکے سلطنت عثمانیہ کا حصہ بنایا تھا، آج بالکل ویران پڑا ہوا ہے، لوگ مضافات شہر میں کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ ایسے حالات میں یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ترکیہ میں اولین ضرورت لوگوں کو دوبارہ آشیانہ فراہم کرنا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے کچھ روز قبل ہی ترکی کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا۔

اس دوران انہوں نے ضرورت مندوں کے درمیان سخت سردی کے مدنظر ایک ہزار سلیپنگ گدے تقسیم کیے تھے۔ مولانا محمود اسعد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند مزید متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کریں گے اور ضروت مندوں کی امداد کے علاوہ ان کی بازآبادکاری کے امکانات کا بھی جائزہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Relief Materials For Earthquake Victims ترکیہ و شام میں زلزلہ متاثرین کے لئے بنگلور سے ریلیف مٹیریل روانہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.