ETV Bharat / bharat

Quran Burning in Sweden سویڈن اور نیدر لینڈ میں قرآن مجید کی بےحرمتی شیطانی عمل کے مترادف، مولانا محمود اسعد مدنی

جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے سویڈن اور نیدر لینڈ میں قرآن مجید کی بے حرمتی کیے جانے کے عمل کو شیطانی عمل قرار دیا ہے اور امید جتائی ہے کہ بین الاقوامی برادری اس پر کارروائی کرے گی۔

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 7:30 PM IST

سویڈن اور نیدر لینڈ میں قرآن مجید کی بےحرمتی شیطانی عمل کے مترادف، مولانا محمود اسعد مدنی

دہلی: جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے سویڈن اور نیدر لینڈ میں قرآن مجید کی بے حرمتی کیے جانے کے عمل کو شیطانی عمل قرار دیا ہے اور امید جتائی ہے کہ بین الاقوامی برادری اس پر کارروائی کرے گی۔ انہوں نے مغربی ممالک کے حکمرانوں کے دوہرے کردار پر سخت تنقید کی۔ صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے سویڈن، نیدر لینڈ اور ڈنمارک میں قرآن مجید جلانے اور پھاڑنے کے عمل کو مسلمانوں کی دل آزاری، اہانت اور نفرت پر مبنی شیطانی عمل قرار دیا ہے۔

مولانا محمود مدنی نے جاری کیے گیے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مغربی ممالک کے حکمراں اظہار رائے کی آزادی جیسے عالمگیر نظریے کے نام پر ایک مذہب کے خلاف مسلسل نفرت، اشتعال انگیزی اور مذہبی کتابوں کی کھلے عام توہین کی اجازت دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی حرکتیں کسی بھی مذہب سماج میں آزادی کے خانہ میں نہیں آتی بلکہ یہ نسل پرستی اور دقیانوسیت کا مظہر ہیں۔

مولانا محمود مدنی کا کہنا تھا کہ قرآن مجید کلام الٰہی ہے جو انسانی توقیر و عظمت، باہمی رواداری کا پیغامبر اور حق و صداقت کی علامت ہے، یہ کتاب کسی ایک قوم یا طبقہ کے لیے نہیں ہے بلکہ ساری انسانیت کے لیے اتاری گئی ہے۔ مولانا محمود مدنی نے اقوام متحدہ کی نمائندہ باڈی یونائٹیڈ نیشنز الائنس آف سویلائزیشن کے ذریعہ اس عمل کی مذمت کا خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اقوام متحدہ اور دیگر مغربی ممالک یوروپین یونین، ناٹو وغیرہ میں ان مذکورہ ممالک کے حکمرانوں کو ایسے اعمال کے روکنے پر مجبور کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Quran Burning in Sweden قرآنِ کریم کو نذر آتش کیے جانے پر یورپی یونین اور امریکہ کا ردعمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.