دہلی: جمعیت علما ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے شمال مشرقی دہلی میں ایک بار پھر نفرت انگیز پروگرام منعقد کرنے اور مسلمانوں کے خلاف اکثریتی طبقے کو اکسانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کو مثالی سزا دی جائے جو ایک خاص طبقہ کو ریڈیکلائز کرکے ملک میں بدامنی وانارکی کی فضا قائم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ پرویش ورما ملک کی حکمران پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔ اس کے باوجود ان کو اپنے اور اس کی مطابقت میں لیے گئے حلف نامے کی ذرا بھی پرواہ نہیں ہے۔Jamiat Ulema on Hate Speech
انہوں نے کہا کہ ممبر پارلیمنٹ جیسے اہم عہدے پر فائز شخص اگر اس طرح کا بیان دے گا تو پھر ملک میں امن و امان کا کیا ہوگا۔ مولانا حکیم الدین قاسمی نے بتایا کہ اس سلسلے میں صدر جمیعت علما ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی طرف سے مرکزی وزیر داخلہ کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے، جس میں لکھا ہے کہ نفرت انگیز تقاریر ملک کے لیے لعنت ہیں۔ اس لئے ایک ذمہ دار اور امن پسند شہری ہونے کے ناطے ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ دہلی کے اس واقعہ کا نوٹس لیا جائے اور متعلقہ حکام کو بھی ہدایت دی جائے کہ وہ نا صرف تقریب کے منتظمین کے خلاف بلکہ ان تمام افراد کے خلاف بھی سخت کارروائی کریں جنہوں نے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کی ہے تاکہ نفرت پھیلانے والوں کو عبرتناک سزا مل سکے۔
واضح رہے کہ مقامی سطح پر حالات کا جائزہ لینے کے لئے جمعیت علما ہند کے ایک وفد نے جنرل سیکرٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں سندر نگری و اعتراف کا دورہ کیا، جہاں مولانا ولی اللہ اور حاجی شکیل وغیرہ سے ملاقات کی اور لوگوں سے امن وامان بنائے رکھنے کی اپیل کی۔ وفد میں سربراہ کے علاوہ مولانا غیور قاسمی بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Hate Speech Against Muslims بی جے پی رکن پارلیمان کا مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان