ETV Bharat / bharat

جمیعت علماء ہند پورے ماہ رائے دہندگان بیداری مہم منائے گی - رائے دہندگان کی ووٹرز کی لسٹ کو درست کیا

جمیعت علماء ہند کی مرکزی عاملہ کے رکن مفتی محمد ساجد قاسمی نے کہا کہ ہم تحصیلی سطح پر بھی لوگوں کو اس جانب متوجہ کر رہے ہیں کہ جس شخص کی عمر 31 دسمبر 2021 تک 18 برس کی ہو رہی ہے، وہ لوگ اپنا ووٹرآئیڈی کارڈ بنوائیں، اگر ووٹر لسٹ میں غلط نام کا اندراج ہوتا ہے تو اس کو درست کرائیں۔

jamiat ulama hind voters awareness campaign  uttar pradesh assembly election 2022  voters awareness campaign news  jamiat ulama hind  etv bharat urdu news  جمیعت علماء ہند پورے ماہ رائے دہندگان بیداری مہم منائے گی  جمیعت علماء ہند  لوگ اپنا ووٹرآئیڈی کارڈ بنوائیں  جمیعت علماء ہند کی مرکزی عاملہ کے رکن مفتی محمد ساجد قاسمی  ووٹر لسٹ میں غلط نام کا اندراج  ووٹرس کو بیدار کرنے کے لئے مہم کا آغاز  رائے دہندگان کی ووٹرز کی لسٹ کو درست کیا
جمیعت علماء ہند پورے ماہ رائے دہندگان بیداری مہم منائے گی
author img

By

Published : Nov 17, 2021, 4:23 PM IST

ریاست اترپردیش میں آئندہ سال 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جمیعت علماء ہند نے ووٹرس کو بیدار کرنے کے لئے مہم کا آغاز کیا ہے۔ رامپور ضلع میں جمعیت علماء کے عہدیداروں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گاؤں گاؤں جاکر رائے دہندگان کی ووٹرز کی لسٹ کو درست کیا جا رہا ہے۔

جیسے جیسے ریاست میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ نزدیک آ رہی ہے۔ حکومت سے لیکر سماجی اور ملی تنظیمیں سرگرم ہوتی جا رہی ہیں۔ جہاں حکومت کے نمائندے عوام کے درمیان جاکر اپنی پانچ سالہ اقتدار کی حصولیابیاں گنا رہے ہیں، وہیں سماجی اور ملی تنظیمیں رائے دہندگان کو بیدار کرنے میں مصروف ہیں۔ رائے دہندگان کو بیدار کرنے کے لئے جمیعت علماء ہند کی جانب سے پورے ماہ کو 'ووٹر بیداری' کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

اس سے متعلق ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جمیعت علماء رامپور کے نائب سکریٹری مولانا محمد صادق قاسمی نے بتایا کہ جمیعت چاہتی ہے کہ ہر بالغ شخص کا نام ووٹر لسٹ میں ہونا چاہئے تاکہ آئندہ انتخابات میں ان کا ووٹ مؤثر ثابت ہو۔

جمیعت علماء ہند پورے ماہ رائے دہندگان بیداری مہم منائے گی

مزید پڑھیں:۔میرٹھ: جمعیت علماء ہند شہر میرٹھ کی جانب سے غربا میں کمبل تقسیم

وہیں جمیعت علماء ہند کی مرکزی عاملہ کے رکن مفتی محمد ساجد قاسمی نے بتایا کہ ان کی تنظیم حکومت کے ساتھ ملکر رائے دہندگان کو بیدار کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت جہاں ووٹرز کو بیدار کرنے کے لئے ریلیاں اور ووٹرز بیداری پروگرامز کا انعقاد کر رہی ہے، وہیں جمیعت علماء ہند گاؤں گاؤں جاکر عوام کو بیدار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تحصیلی سطح پر بھی لوگوں کو اس جانب متوجہ کر رہے ہیں کہ جس شخص کی عمر 31 دسمبر 2021 تک 18 برس کی ہو رہی ہے، وہ لوگ اپنا ووٹرآئیڈی کارڈ بنوائیں۔ اگر ووٹر لسٹ میں غلط نام کا اندراج ہوتا ہے تو اس کو درست کرائیں۔

سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق اترپردیش کے اسمبلی انتخابات کو کافی فیصلہ کن مانا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ حکمراں جماعت سمیت تمام سیاسی اور سماجی تنظیمیں اپنے اپنے سطح پر کوشاں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.