ETV Bharat / bharat

Jamiat Ulama Hind Organise A Program : 'ملسمان مشترکہ طور پر فیصلہ کریں کہ کس کو ووٹ دینا ہے' - علمائے کرام، ائمہ اور مسلم دانشوروں کا اجلاس منعقد

جمہوریت میں ووٹ کی بہت اہمیت ہے لہذا زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں، اس طرح کا اظہارِ خیال قاری ذاکر حسین قاسمی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں مسلم معاشرہ خود کو نظر انداز ہوتا محسوس کر رہا ہے، اس لئے مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کس کے حق میں ووٹ دیا جائے۔ Jamiat Ulama Hind Organise A Program

'ملسمان مشترکہ طور پر فیصلہ کریں کی کس کو ووٹ دینا ہے'

author img

By

Published : Jan 26, 2022, 2:01 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں اسمبلی انتخابات کے مدنظر علمائے کرام، ائمہ اور مسلم دانشوروں کا ایک اہم اجلاس جمعیت علماء ہند کے ریاستی سیکرٹری جناب قاری ذاکر حسین قاسمی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ Jamiat Ulama Hind Organise A Program

اس موقع پر قاری ذاکر حسین قاسمی نے کہا کہ جمہوریت میں ووٹ کی بہت اہمیت ہے لہذا زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں مسلم معاشرہ خود کو نظر انداز محسوس کر رہا ہے، اس لئے مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کس کے حق میں ووٹ دیا جائے۔

'ملسمان مشترکہ طور پر فیصلہ کریں کی کس کو ووٹ دینا ہے'

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر مختلف آراء سامنے آئی ہے، اختلافات کے پیش نظر سات ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جو پوری اسمبلی کا سروے کرکے دو دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔ اس کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا کہ ووٹ کس کے حق میں دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی کے ارکان کے نام صیغہ راز میں رکھے گئے ہیں، اسی طرح ضلع کی تمام چھ سیٹوں پر میٹنگ کے بعد ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں مل کر فیصلہ کرنا ہوگا کہ ووٹ کس کے حق میں دیا جائے۔

قاری ذاکر حسین نے کہا کہ یہ سبھی کمیٹیاں 28 جنوری تک اپنے سروے رپورٹ پیش کریں گی۔ اس کے بعد اعلان کیا جائے گا کہ کس کے حق میں ووٹ دینا ہے۔ سروے کے بعد جو بھی فیصلہ ہوگا اسے قبول کیا جائے گا اور پھر اسی امیدوار کی حمایت میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.